• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی دوسری درخواست بھی مسترد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 5, 2024
0 0
A A
کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی دوسری درخواست بھی مسترد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی میں مبینہ گھپلے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈر اروند کیجریوال کو وزیراعلی کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت دینے کی مانگ والی دوسری مفاد عامہ عرضی بھی جمعرات کو مسترد کر دی ۔قائم مقام چیف جسٹس منموہن سنگھ اور جسٹس منمیت پریتم سنگھ اروڑہ کی ڈویژن بنچ نے ‘ہندو سینا’ کے صدر وشنو گپتا کی عرضی پر غور کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ یہ لیفٹیننٹ گورنر یا صدر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔تاہم عدالت نے تبصرہ کیا کہ یہ وزیر اعلیٰ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں یا نہیں۔بنچ نے کہا کہ بعض اوقات ذاتی مفاد کو قومی مفاد کے ماتحت کرنا پڑتا ہے لیکن یہ ان کا (کیجریوال کا) ذاتی فیصلہ ہے ۔بنچ نے کہا کہ وہ صرف یہ کہہ سکتی ہے کہ وہ اس معاملے پر فیصلہ نہیں کر سکتی اور اس معاملے پر فیصلہ کرنا دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر یا صدر جمہوریہ ہند پر منحصر ہے ۔عدالت نے مزید کہا کہ ہم یہ کیسے اعلان کر سکتے ہیں کہ حکومت کام نہیں کر رہی؟ لیفٹیننٹ گورنر اس بارے میں فیصلہ لینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں (لیفٹیننٹ گورنر) کو ہماری رہنمائی کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم انہیں مشورہ دینے والے کوئی نہیں ہیں۔ انہیں جو بھی کرنا ہے وہ قانون کے مطابق کریں گے ۔’’عدالت کے اس موقف پر درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔ عرضی گزار نے کہا کہ اب وہ اس معاملے کو لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے اٹھائیں گے ۔اس سے پہلے 28 مارچ کو ہائی کورٹ کی اسی بنچ نے دہلی کے رہائشی سوجیت سنگھ یادو کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا، جس نے خود کو کسان اور سماجی کارکن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کرنا ایگزیکٹو اور صدر کا کام ہے ۔ عدالت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ مسٹر یادو نے عرضی میں دعویٰ کیا تھا کہ مالی گھپلے کے ملزم کیجریوال کو وزیر اعلیٰ جیسا عوامی عہدہ رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔مسٹر کیجریوال کو مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ وہ عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ عدالت نے انہیں یکم اپریل سے 15 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ ای ڈی نے مسٹر کیجریوال پر دہلی شراب پالیسی 2021-2022 (جسے تنازعہ کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا) کے ذریعے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے حاصل کرنے میں ایک اہم سازشی ہونے کا الزام لگایا ہے ۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے 21 مارچ 2024 کو دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کو گرفتار کیا اور اس سے پہلے بھارت راشٹرا سمیتی کے رہنما کے کویتا کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 17 اگست 2022 کو سال 2021-22 کے لیے ایکسائز پالیسی (شراب کی پالیسی) کی تشکیل اور نفاذ میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے ایک فوجداری مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے 22 اگست 2022 کو کیس درج کیا تھا۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے سرکردہ لیڈران، دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا اور دیگر نے غیر قانونی رقم کمانے کی ‘سازش’ کی تھی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2 اپریل کو اس معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے سنگھ کو راحت دی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے انہیں ضمانت کی اجازت دی تھی اور خصوصی عدالت کو اپنی شرائط طے کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس حکم کے پیش نظر راؤز ایونیو میں واقع کابیری باویجہ کی خصوصی عدالت نے 4 اپریل کو تہاڑ جیل سے مشروط رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے بعد جمعرات کی رات ہی انہیں رہا کر دیا گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist