• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 6, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

راہل گاندھی کی ’ فون کال‘ نے شیوسینا(ٹھاکرے) کاغصہ سرد کردیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 21, 2022
0 0
A A
راہل گاندھی کی ’ فون کال‘ نے شیوسینا(ٹھاکرے) کاغصہ سرد کردیا
Share on FacebookShare on Twitter

ممبر پارلیمنٹ سنجے راؤت نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا”پریشانی میں دوست پہچانا جاتا ہے اور بی جے پی والے بالکل برعکس ہیں“

عامر سلیم خان

نئی دہلی :بھارت جوڑو یاترا کے دوران وقت نکال کر راہل گاندھی نے شیوسینا (ٹھاکرے) لیڈر سنجے راؤت کو کی کال کرکے خیریت دریافت کی تو دونوں پارٹیوں کے گلے شکوے کافی حد تک دور ہوگئے۔ ابھی پچھلے دنوں مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کی دو پارٹیوں ، کانگریس اور شیوسینا میں اس لئے کھٹاس پیدا ہوگئی تھی کیونکہ راہل گاندھی نے ’ ویرساورکر‘ کو انگریزوں کامعاون اور ہمدرد قرار دیدیا تھا۔ اس پر سنجے راؤت نے سخت لہجے میں کہا تھا کہ اس سے تو راہل گاندھی اپنی حلیف پارٹیوں میں اتحاد کے بجائے انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سنجے راؤت نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت جوڑو یاترا جن مسائل کو لے کر ہورہی ہے اس میں ساورکر کو بلاوجہ گھسیٹنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ اب اس اثناءکانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مسٹر سنجے راؤت کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اس فون کال کے تعلق سے کہا کہ کل رات میرے پاس کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا فون آیا۔ انہوں نے میری اور میرے گھر والوں کی خیریت دریافت کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں آپ کی فکر تھی۔ سنجے راوت نے کہا کہ راہل گاندھی بہت بدل چکے ہیں۔بتادیں کہ ساورکر پر راہل کے بیان کے بعد مہاراشٹر میں سیاسی ماحول گرم ہے۔ دریں سنجے راوت نے کہا کہ ’بھارت جوڑویاترا‘ میں مصروفیت کے باوجودجو ملک کی سیاست میں آئی تلخی سے بالکل مختلف ہے، مجھے راہل گاندھی کا فون آیا۔ انہوں نے میری اور میرے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں آپ کی فکر تھی۔ سنجے راوت نے کہا کہ جب ایک سیاسی ساتھی کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسا کر 110 دن تک جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو دکھ ہونا انسانی فطرت ہے۔
شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے مزید کہا کہ راہل گاندھی بہت بدل چکے ہیں اور یہی تبدیلی کی وجہ ہے کہ لوگ انہیں اپنا سمجھتے ہوئے ان کی بھارت جوڑویاترامیں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میرے تمام پارٹی لیڈروں سے رشتے ہےں۔ بی جے پی اور ایم این ایس میں میرے کئی دوست ہیں، لیکن جیل سے آنے کے بعد کتنے لوگوں نے مجھ سے بات کی یا میری خیریت دریافت کی، صرف کانگریس، این سی پی اور میری پارٹی کے لیڈروں نے مجھے فون کیا یا ملاقات کی۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آج کی سیاست اتنی نفرت انگیز کیسے ہو گئی ہے؟ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔بی جے پی کے لیڈروں سے بھی میری دوستی ہے لیکن وہ میرے جیل جانے سے خوش ہوئے تھے ۔اس دوران سنجے راوت نے ایک بار پھر مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے چھترپتی شیواجی پر متنازع بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ راوت نے کہا کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے جو بھی کہا وہ قابل مذمت ہے، انہیں اس کےلئے معافی مانگنی چاہئے۔
ویر ساورکر پر راہل گاندھی کے بیان کے بارے میں سنجے راوت نے کہا کہ ان کے بیان پر اتنا ہنگامہ ہوا لیکن گورنر کے معاملہ پر سبھی خاموش کیوں ہیں؟ چھترپتی شیواجی مہاراج کی توہین مہاراشٹر کی توہین ہے۔مہاراشٹر میں ایک یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا تھا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج اب پرانے ہیرو ہیں۔ شرد پوار اور نتن گڈکری کو ان کی جگہ مہاراشٹر کے نئے ہیرو ماننا چاہئے۔ بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ آپ کا پسندیدہ ہیرو کون ہے؟ آپ کا پسندیدہ آئیکن کون ہے؟ اس لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو یہاں صرف مہاراشٹر میں ملے گا۔ شیواجی مہاراج پرانے دور کی بات ہے، میں نئے دور کی بات کر رہا ہوں۔ آپ کو یہاں مل جائے گا، ڈاکٹر امبیڈکر سے لے کر نتن گڈکری تک… آپ کو یہ نتن گڈکری یہاں ملیں گے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist