• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بٹوارہ سرینگر کے قریب اسکولی بچوں کو دریائے جہلم پار کرانے کے دوران کشتی دریا میں الٹ گئی

دو کمسن بچے ، ان کی والدہ سمیت 6افراد ڈوب کر لقمہ اجل ، باپ بیٹے سمیت تین لاپتہ ، 10کو بچا یا گیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 17, 2024
0 0
A A
بٹوارہ سرینگر کے قریب اسکولی بچوں کو دریائے جہلم پار کرانے کے دوران کشتی دریا میں الٹ گئی
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر /16اپریل سماج نیوز سروس:سرینگر کے گنڈ بل بٹوارہ علاقے میں اس وقت قیامت صغری بپا ہوئی جب دریائے جہلم میںکشتی الٹ جانے کے نتیجے میں دو کمسن بچے اور ان کی والدہ سمیت 6افراد ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے جبکہ 10کو بچا لیا گیااورباپ بیٹے سمیت تین افراد ہنوز لاپتہ ہے ۔ ادھر ڈوب کر لقمہ اجل بننے والے وافراد کی نعشیں جونہی آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی اور ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں ان کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سرینگر کے بٹوارہ علاقے میں منگل کی صبح اس وقت دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جب ایک کشتی جس میں قریب 19افراد سوار تھے دریائے جہلم کے بیچ و بیچ الٹ گئے ۔ کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں اس میں سوار کئی کمسن بچوں اور خواتین سمیت تمام افراد پانی میں ڈوب گئے جس کے بعد وہاں چیخ و پکار کی آوازیں فضا میں سنائی دی ۔ چیخ و پکار کی آواز فضا میں سنائی دینے کے بعد مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے جنہوں نے حکام کو متعلقہ کیا جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جہلم میںکود پڑی اور وہاں پانی میں ڈوب جانے والے افراد کو بچانے کیلئے کارروائی شروع کر دی تاہم بچائو کارورائی کے دورون صرف دس افراد کو بچایا جا سکا اور پانچ کمسن طلباء سمیت 6 افراد ڈوب گئے جبکہ تین ہنوز لاپتہ ہے ۔ پانی میںڈوب کر از جاں ہونے والے میںسے ایک خاتون اورا س کے دو بچے بھی شامل ہے ۔ اس حادثے میںمرنے والوں کی شناخت شبیر احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکنہ گنڈبل، رضہ دختر غلام محمد گوجری ساکنہ گنڈبل ، گلزار احمد ڈار ولد محمد جمال ڈار ساکنہ گنڈ بال ، فردوسہ زوجہ فیاض احمد ملک ساکنہ گنڈ بل اور اس کے دو بچے تنویر فیاض اور مدثر فیاض ساکنہ شیو پورہ شامل ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمسن طلباء کو مقامی اسکول لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 کمسن طالب علم ڈوب کر لقمہ اجل بن گئے اور اس میں ایک خاتون بھی موت کی آغوش میں چلی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ فوری کارورائی کے دوران 10افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ تین اس میں ہنوز لاپتہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس خبر کے فوراً بعد مقامی لوگوں کے علاوہ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، مقامی پولیس نے بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کیا۔فوری طور پر 11 افراد کو تلاش کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ان میں سے 6 کو پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ 5 کو داخل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تین دیگر لاپتہ طلباء کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویڑنل کمشنر کشمیر، آئی جی پی، کشمیر، ڈپٹی کمشنر سرینگر اور ایس ایس پی سری نگر گنڈبل بٹوارہ میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ادھر جونہی علاقے میں دلدوز حادثے میں مرنے والوں کی نعشیں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گئی اور ہر طرف رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے ۔ لقمہ اجل بننے والے وافراد کی نعشیں جونہی آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی اور ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں ان کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist