• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے کوئی غلطی کی تو ہمارے ہولناک اقدام کا سامنا کرنا پڑے گا

آپریشن وعدہ صادق صرف تنبیہی اور محدود تھا،اسرائیل کو ایران پر حملے میں پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا: ایرانی فورس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 18, 2024
0 0
A A
اسرائیل نے کوئی غلطی کی تو ہمارے ہولناک اقدام کا سامنا کرنا پڑے گا
Share on FacebookShare on Twitter

سحر نیوز/ایران: صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج بدھ کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی پریڈ کی تقریب سے خطاب میں آرمی ڈے کی مبارکباد پیش کی ۔
انھوں نے کہا کہ فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن عزیز، ملک کی ارضی سالمیت اور اسلامی انقلاب کی اقدار کا دفاع کررہی ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ ہماری فوج کا دنیا کی فوجوں سے سب سے بڑا امتیاز یہ ہے کہ ہماری فوج مومن ہے اور خدا پر بھروسہ رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری فوج پوری طرح ٹرینڈ ہے اور سبھی مہارتیں رکھتی ہے۔ ہمارے فوجی عسکری معلومات میں اپڈٹو ڈیٹ ہيں اور ان کی فوجی مہارت نے انہیں دنیا میں ممتاز بنادیا ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے ہمارے فوجی وسائل دیگر ملکوں کے اختیار میں ہوا کرتے تھے لیکن آج ہماری مسلح افواج خود انہیں اپڈیٹ کرتی ہیں ۔ فوجی ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت ہماری اپنی ہے اور ہماری افواج نے دفاعی صنعت میں اپنے بل پر خود کفالت حاصل کی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے اپنے تیار کردہ جنگی طیاروں، جنگی کشتیوں، آبدوزوں، ٹینکوں ، انواع و اقسام کی بکتر بند فوجی گاڑیوں اور اسمارٹ ڈیفنس سسٹم نے ہمیں، صرف اس علاقے میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک ممتاز اور برتر فوجی طاقت میں تبدیل کردیا ہے اور ہماری فوجی توانائی کسی سے عاریتا نہیں لی گئی ہے بلکہ یہ ہماری اپنی توانائی ہے جو ہماری قوم نے خود اپنے بل پر حاصل کی ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ ہماری فوج جدید ترین وسائل سے لیس ہے، ہماری سپاہ پاسداران، طاقتور اور توانا ہے اور علاقے کی افواج ہماری مسلح افواج پر بھروسہ کرسکتی ہیں۔ادھر ایرانی بری فوج کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے ’’کہ ایرانی سرزمین کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرنے والوں سے کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ بریگیڈئر جنرل کیومرث حیدری نے کہا ’’صہیونی ریاست جان لے اگر اس نے غلطی کا ارتکاب کیا تو اسے کچلنے والے ردعمل کا سامنا کرنا ہو گا، جس پر اسرائیل کو سوائے پچھتاوے کچھ حاصل نہ ہو گا۔‘‘
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں کہ جب اسرائیل اپنی سرزمین پر ہفتے کی رات ہونے والے ایرانی حملے کا جواب دینے کے طریقوں پر غور کر رہا ہے۔ یاد رہے ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل پر پہلی مرتبہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے شام میں تہران کے قونصل خانے کو نشانہ بنانے کا بدلہ لینے کی خاطر کیا تھا۔ اس کارروائی میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے اہم مشیر ہلاک ہوئے تھے۔
صدر ایران نے فوج، سپاہ پاسداران، عوامی رضا کار فورس بسیج دیگر مسلح افوج اور عوام کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج عوام کے ساتھ کھڑی ہیں ، کرونا کی وبا کے دوران وہ عوام کے ساتھ تھیں، عوام کی خدمت کی ، قدرتی آفات کے موقع پر عوام کی مدد کے لئے آگے آگے رہتی ہیں اور عوام، وطن عزیز اور اسلامی انقلاب کی اقدار کے دفاع میں جان ہتھیلی پر لے کر سرحدوں کا دفاع اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرتی ہیں
انھوں نے کہا کہ یہ ہماری مسلح افواج کی خصوصیات ہیں علاقے کے عوام اور دنیا ہماری مسلح افواج کے کردار سے واقف ہے ۔ صدر ایران نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصی کے بعد ہمارے آپریشن وعدہ صادق نے اسرائیل کا بچا کھچا بھرم بھی ختم کردیا اور دنیا پر ثابت کردیا کہ اسرائيل تارعنکبوت سے بھی زیادہ کمزور ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس آپریشن میں ہماری فوج اور سپاہ پاسداران نے صیہونی حکومت کو اس کی جارحیت کی سزا دے دی۔ یہ بہت ہی سوچا سمجھا اور منصوبہ بند آپریشن تھا اور دنیا والوں اور امریکا نیز صیہونی حکومت کے دیگر حامیوں کو بتا دیا گیا کہ ہماری افوج پوری طرح تیار اور اپنے سپریم کمانڈر کے فرمان کی منتظر ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق ایک محدود آپریشن تھا، وسیع نہیں تھا، اگر ہم نے وسیع آپریشن انجام دیا ہوتا تو دنیا دیکھتی کہ صیہونی حکومت صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہے لیکن ہم نے طے کیا کہ محدود آپریشن کیا جائے جو صیہونی حکومت کے لئے ایک سبق ہوکہ اگر آئندہ معمولی سی بھی غلطی کی تو ہمارا جواب بہت ہی ہولناک اور عبرت انگیز ہوگا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    مارچ 31, 2026
    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    مارچ 31, 2026
    دہلی اسمبلی میں ریاستی سطح پر ہندوستان یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

    دہلی اسمبلی میں ریاستی سطح پر ہندوستان یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

    مارچ 31, 2026
    مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

    مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

    مارچ 31, 2026
    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    مارچ 31, 2026
    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    مارچ 31, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist