• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 19, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

جمعیۃ علماء شیگاؤں کے زیر اہتمام سیرت النبی و اصلاح معاشرہ کا اجلاس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 23, 2022
0 0
A A
جمعیۃ علماء شیگاؤں کے زیر اہتمام سیرت النبی و اصلاح معاشرہ کا اجلاس
Share on FacebookShare on Twitter

بلڈانہ ،22 نومبر( پریس ریلیز) انسانی برادری کی حیثیت سے ایک انسان پر دوسرے انسان کے کچھ حقوق و فرائض عائد ہوتے ہیں جن سے عہدہ برآہونا ہر مسلمان کا مذہبی فرض ہے۔مثلاًعدل و انصاف ، صداقت و سچائی ، محبت و الفت ،ہمدردی و خیر خواہی، شفقت و مہربانی اور عفو ودرگزر کا مظاہرہ کرنا ۔اسی طرح ظلم و ستم ،جھوٹ و فریب، قہر و جبر اور تنگی وسختی سے معاشرہ انسانی کو پاک و صاف رکھناہمارا قومی ومذہبی فرض ہے۔ اسی لئے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت کے مطابق پورے صوبے میں اصلاح معاشرہ اورسیرت النبی ﷺ مہم جاری ہے اور صوبے کے الگ الگ حصوں میں پروگرام منعقد کئے جار ہے ہیں۔
چنانچہ جمعیۃ علماء شیگائوں کے زیر اہتمام اور علاقے کے مشہور عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد روشن قاسمی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ودربھ مہا راشٹر ) کی نگرانی میں مندرجہ ذیل پرو گرام منعقد ہوئےگذشتہ دنوں۱۱؍ نومبر بروز جمعہ عیدگاہ مسجد میں جلسہ سیرت النبی و اصلاح معاشر ہ منعقد ہو ا، جس کا آغاز قر آن کریم کی تلاوت اورنعتیہ کلام سے ہوا ، بعدہ مقرر خصوصی حضرت مولانا مفتی انیس الدین صاحب اشرفی پاتوڑاوی( مہتمم دارالعلوم احیاء سنت لوہارہ وقاضی شریعت دارلقضاء شیگاؤں ضلع بلڈانہ ) نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہمارے عقائد کے درستگی کے بغیر ہماری نجات بھی ممکن نہیں موصوف نے فرمایا کہ معاشرے کو ہر قسم کی خرابیوں اور گندگیوں سے پاک وصاف رکھنا چاہیے اور اگر ساری کوششوں اور اچھائیوں کے باوجود بھی مسائل پیدا ہوجا ئیں تومسلمانوں کو اپنے مسائل شریعت وسنت کی روشنی میں حل کرنا چاہیے،آخرمیں حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب حسینی نے خطبہ جمعہ و نماز پڑھا کر دعاء فرمائی۔ایسے ہی ۱۲ نومبر بروز سنیچر بوقت بعد نماز عشاء آزاد نگر شیگاؤں میںسیرت النبی و اصلاح معاشرہ کا اجلاس منعقد ہوا،مقرر خصوصی حضرت مولانا انیس پٹیل صاحب نائب صدر جمعیۃعلماء تحصیل شیگاؤں نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلمانوں کو اپنے دلوں سے ڈر اور خوف نکال کر اللہ تبارک و تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی ضرورت ہے حضرت مولانا نے فرمایا کہ اپنے بچوں کے ایمان و عقائد کی حفاظت کے لئے مکاتب کے جال کو مضبوط کرنا ضروری ہے اگر ان بچوں کو ایمان کا رنگ لگے گا تو دنیاں کا زنگ نہیں لگے گا موصوف نے نوجوانوں کو نظر بد سے بچنے کی تاکید کی اور پا پندی کے ساتھ نماز پڑھنے کی تلقین فرمائی۔ آخر میں حافظ عابد خان (شہر صدر جمعیۃ علماء شیگاؤں) نے جمعیۃ علماء کی خدمات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جہاں جمعیۃ علماء ملت کے مسائل کو لے کر ہمہ وقت جدوجہد میں لگی رہتی ہے تو وہیںمسلمانوں کے ایمان و عقائد کے اصلاح کی فکر میں بھی ہر وقت ہے مصروف عمل رہتی ہے، موصوف نے نوجوانوں کو جمعیۃکے ساتھ قدم با قدم چلنے کہ نصیحت فرمائی۔ اسی طرح ۱۵ نومبر بروز منگل بعد نماز عشاء مکتب تعلیم الاسلام ودفتر جمعیۃ علماء شیگاؤں میں سیرت النبی و اصلاحی معاشرہ کا اجلاس حافظ محمد تسلیم صاحب صدر جمعیۃ علماء تحصیل شیگاؤں کی صدارت میں منعقدہوا جس کاآغاز حافظ سعید صاحب (جنرل سیکریٹری جمعیۃعلماء شہر شیگاؤں) کی تلاوت سے ہوا ،مقرر خصوصی حضرت مولانا حبیب خان اشرفی صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء تحصیل شیگاؤں)نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع کرنا یعنی اپنی زندگی کے ہر عمل میں طریقۂ نبوی کو اختیار کرنا، اپنی ہر خواہش کو شریعت کے تابع کردینا اور عقائد، عبادات، معاملات، اخلاق اور معاشرت میں اپنے آپ کو سنت کے سانچے میں ڈھال لینا یہ ایک مسلمان کا کام ہے۔ حافظ عابد خان صاحب( شہر صدر جمعیۃ علماء شیگاؤں)نےجمعیۃ علماء کی خدمات و قربانیوں کو بیان فرماتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کو مسلمان کبھی فراموش نہیں کرسکتے موصوف نے فرمایا کہ روز اول سے لے کر سے آج تک مسلمانوں کے مسائل کو لے کر میدان عمل میں اگر کوئی نظر آتا ہے تو جمعیۃعلماء ہے ،حاضرین کو جمعیۃسے جوڑنے اور جمعیۃ کے کام کو عبادت سمجھ کر کرنے کی اپیل کی ،آخر میں مولانا اکرم بیگ صاحب (خازن جمعیۃ علماء تحصیل شیگاؤں) کی دعاء پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist