• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بہار کی خدمت ہمارا دھرم اور پورا بہار ہمارا پریوار ہے:نتیش کمار

ہم نے بہار کی تعمیر نو کا کام کیا، بہار کو اپنا کھویا ہوا وقار واپس ملا۔ آج ملک اور دنیا میں بہار کا پرچم لہرا رہا ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 25, 2024
0 0
A A
بہار کی خدمت ہمارا دھرم اور پورا بہار ہمارا پریوار ہے:نتیش کمار
Share on FacebookShare on Twitter

جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کی خدمت کو اپنا دھرم اور پورے بہار کو اپنا خاندان قرار دیا اور 2005 سے پہلے لالو-رابڑی کے دور میں ریاست کی حالت زار یاد دلاتے ہوئے ریاست بہار کے باشندوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کے امیدوار کو ووٹ دیں۔انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کے اختتام سے قبل وزیر اعلیٰ مسٹر نتیش کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بہار کے لوگوں کو ایک خط لکھ انہیں یاد دلایا کہ سابقہ حکومت نے 2005 میں بہار کو کس حالت میں پہنچا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کا خزانہ خالی تھا۔ سڑک، بجلی، اسکول، اسپتال جیسی بنیادی سہولیات کی بات کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ گھوٹالے ، جرائم، اغواء، قتل، ڈکیتی، قتل عام، مافیا راج وغیرہ بہار کی پہچان بن چکے تھے ۔ صنعتیں بند تھیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خوف سے تجارت پیشہ افراد بہار سے بھاگ جاتے تھے اور ڈاکٹروں کو بھی تاوان کے لیے اغواء کیا جاتا تھا۔مسٹر نتیش کمار نے مزید کہا، "یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ بہار میں نظام درہم برہم ہوگیا تھا، سچ یہ ہے کہ اس وقت بہار میں کوئی نظام ہی نہیں تھا۔ بہار کے لوگوں کو ملک اور دنیا میں توہین کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن، 2005 میں، اندھیرا دور ختم ہوا، امیدوں کا نیا سورج طلوع ہوا اور بہار کے بھگوان کے مانند لوگوں نے ریاست میں این ڈی اے حکومت کو موقع دیا اور ہم نے بہار کو انتشار اور افراتفری سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم کیا۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خط میں مزید لکھا ہے ، "آپ سب جانتے ہیں کہ ہم نے اس کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ ہم نے بہار کی تعمیر نو کا کام کیا، بہار کو اپنا کھویا ہوا وقار واپس ملا۔ آج ملک اور دنیا میں بہار کا پرچم لہرا رہا ہے ۔ ہم نے سڑک، بجلی، صحت اور امن و امان سمیت ہر شعبے میں بہت کام کیا ہے ۔ لوگوں کو 24 گھنٹے بجلی مل رہی ہے ، کسی بھی ملک، ریاست اور معاشرے میں گڈ گورننس بہت ضروری ہے ۔ بہار میں اچھی حکمرانی کو یقینی بنایا ہے ۔مسٹر نتیش کمار نے مزید لکھا، "آپ سب جانتے ہیں کہ ہم نے بہار میں سات عزائم-2 کے تحت 10 لاکھ سرکاری نوکریاں اور 10 لاکھ روزگار فراہم کرنے کی بات کی تھی۔ بہار اب اس سمت میں تاریخ رقم کر رہا ہے ۔ تعلیم، پولس سمیت لاکھوں نوجوان مرد اور خواتین کو نوکریاں مل چکی ہیں۔ بہار میں اب بہت زیادہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے ، اس سے لوگوں کی آمدنی میں مزید اضافہ ہو گا۔بہار کے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی لاکھوں لوگوں کو سرکاری نوکریاں اور روزگار فراہم کرتے رہیں گے ، پہلے سہولیات کی کمی کی وجہ سے لڑکیاں پڑھائی اور ترقی نہیں کر پاتی تھیں، لیکن ہماری حکومت کی مختلف اسکیموں کی مدد سے بیٹیاں اپنی تعلیم مکمل کررہی ہیں اور ترقی کرنے لگی ہیں اور پولس محکمہ میں بھرتی ہوکر ریاست کی حفاظت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، ہم میڈیکل کالج قائم کر رہے ہیں اور اسپتالوں میں مفت علاج فراہم کر رہے ہیں۔
نتیش کمار نے خط میں لکھا ہے ، "ہم نے آدھی آبادی کو ان کے حقوق دیے ہیں۔ بہار میں 2006 سے خواتین کو پنچایتوں اور مقامی اداروں میں 50 فیصد ریزرویشن دیا جا رہا ہے ۔ ریاست کی تمام سرکاری ملازمتوں میں 2016 سے خواتین کو 35 فیصد ریزرویشن دیا گیا ہے ۔ ہم نے بہار میں خواتین کی بہبود کے لیے خاتون معاشی گروپ بنائے ہیں۔ ریاست میں اس طرح کے 10 گروپوں سے وابستہ ہوگر 1 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ خواتین اپنے خاندانوں کی روزی روٹی کو سہارا دے رہی ہیں۔ بہار کے اس پہل کی ملک اور دنیا بھر میں تعریف ہورہی ہے ۔ ہم نے کسانوں کی ترقی کے لیے 4 زراعتی روڈ میپ بنائے ہیں۔ اس سے فصلوں کی پیداوار بڑھی ہے ۔ سات عزام 2 کے تحت ہم ہر کسان کی کھیت تک پانی فراہم کرنے کی اسکیم پر کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے مزید لکھا، "بہار کی ترقی کے ساتھ، ہم اس کی شاندار تاریخ، بھرپور وراثت اور بہاری شناخت کو بچانے اور سنوارنے کے لیے لگاتار کام کر رہے ہیں۔ ہم نے بہار سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا ہے ۔ بہار کی ترقی کے لیے ، ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔ بہار کی خدمت کرتے رہیں گے ، پورا بہار ہمارا خاندان ہے "۔مسٹر نتیش کمار نے خط کو ختم کرتے ہوئے لکھا، "آخر میں، میں صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے پارلیمانی حلقے میں ووٹنگ ہونے والی ہے ۔ ہمارا مقصد اس بار بہار کی تمام 40 لوک سبھا سیٹوں کو جیتنا ہے ۔ ہماری درخواست ہے ۔ آپ اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ این ڈی اے کے امیدوار کو ووٹ دیں، اس کے علاوہ، آپ کو اپنے جاننے والوں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں سے صرف این ڈی اے کے امیدوار کو ووٹ دینے کی تلقین کرنی چاہیے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist