سعودی عرب:سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کو معمول کے چیک اپ کے لیے ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں ۔ان کا معمول کا یہ چیک اپ جدہ میں قائم شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں ہوگا جیسا کہ سعودی پریس ایجنسی نے ان کی اس ہسپتال آمد اور داخل کو معمول کے کے طبی معائنے کے لیے قرار دیا ہے ۔شاہی دربار سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا کو معمول کے طبی معائنے کے لیے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے جہاں کئی گھنٹے تک وہ موجود رہیں گے ۔خیال رہے 88 سالہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کو مئی 2022 میں کولونو سکوپی پروسیجر کے لیے داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے کئی ٹیسٹ بھی ہوئے تھے ۔ سعودی عرب کے سرکاری بیان کے مطابق دو سال پہلے بھی انہیں جدہ ہی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔












