• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل غزہ میں ممکنہ طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، امریکی عہدیدار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 29, 2024
0 0
A A
اسرائیل غزہ میں ممکنہ طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، امریکی عہدیدار
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن ( ایجنسی )امریکی محکمہ خارجہ کے ایک مراسلے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چند اعلٰی عہدیداروں نے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کو آگاہ کیا کہ انہیں اسرائیل کی جانب سے دی گئی یقین دہانی ’قابل اعتبار اور قابل اعتماد‘ نہیں لگتی کہ وہ امریکی ہتھیاروں کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت استعمال کر رہا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فروری میں صدر جو بائیدن کی جانب سے جاری نیشنل سکیورٹی میموریڈم کے تحت انٹونی بلنکن کو 8 مئی تک کانگریس کو رپورٹ کرنا ہو گا کہ کیا وہ اسرائیل کی یقین دہانی کو قابل اعتبارسمجھتے ہیں کہ وہ امریکی ہتھیاروں کو امریکی یا انٹرنیشنل قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہیں استعمال کر رہا۔
24 مارچ تک محکمہ خارجہ کے کم از کم سات اہلکاروں نے اپنی تجاویز سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کو ابتدائی مراسلے میں بھیجی تھیں۔اس مراسلے میں محکمہ خارجہ کے عہدیداروں کی جانب سے دی گئی تجاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ ادارے کے اندر اسرائیل کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف وزیوں کا مرتکب ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے چار بیوروز نے مشترکہ تجاویز جمع کروائی ہیں جن میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کیا گیا ہے۔
ان میں بیورو برائے جمہوریت انسانی حقوق اور لیبر، بیورو برائے آبادی مہاجرین اور نقل مکانی، بیورو برائے گلوبل کریمنل جسٹس اور بیورو برائے انٹرنیشنل آرگنائیزیشن افیئرز شامل ہیں۔ان چار بیوروز کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یقین دہانیاں ’نہ قابل اعتبار ہیں اور نہ ہی قابل اعتماد۔‘رپورٹ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے آٹھ ایسی مثالیں دی گئی ہیں جن کے متعلق امریکی عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی ممکنہ خلاف ورزیوں سے متعلق ’سنگین سوالوں‘ کو جنم دیا ہے۔

رپورٹ میں اسرائیل کی جانب سے محفوظ مقامات اور سویلین انفراسٹراکچر پر بار بار حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’عسکری مفاد کے لیے غیر شعوری طور پر اعلیٰ سطح کا شہری نقصان پہنچایا گیا‘، خلاف ورزیوں کی تحقیقات یا شہریوں کو نقصان پہنچانے کے مرتکب افراد کو ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے معمولی اقدامات کیے گئے، اور انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو اس رفتار سے قتل کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی۔
ان چار بیوروز نے اپنے جائزے میں ایسے 11 واقعات کا ذکر کیا ہے جب اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر انسانی امداد کو محدود کیا۔
دوسری جانب بیورو برائے سیاسی و عسکری افیئرز کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کو خبردار کیا گیا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کی فراہمی معطل کرنے سے اسرائیل کی اپنی فضائی حدود سے باہر موجود ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت محدود ہو جائے گی۔
بیورو برائے سیاسی و عسکری افیئرز امریکہ کی عسکری امداد اور ہتھیاروں کی ترسیل جیسے معاملات کا جائزہ لیتا ہے۔
بیورو نے مزید کہا کہ امریکی ہتھیاروں کی فروخت معطل کرنے سے ایران اور اس سے جڑے ملیشیا گروپس کو ’اشتعال انگیزی‘ کی دعوت دینا ہے۔

امریکی عہدیداروں نے مراسلے میں اسرائیلی یقین دہانیوں کو قابل اعتبار قرار نہیں دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ایک اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل میں امریکی سفیر جیک لیو اور یہود دشمنی پر نظر اور مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی ایلچی کے دفتر سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی یقین دہانیوں کا جائزہ لیا ہے اور یہ قابل اعتماد اور قابل یقین ہیں۔
عہدیدار کے مطابق محکمہ خارجہ کے لیگل بیورو نے اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ مؤقف نہیں اپنایا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ردعمل میں کہا کہ ادارہ لیک شدید دستاویزات پر تبصرہ نہیں کرتا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist