• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

تین ماہ کے اندر حج کمیٹی آف انڈیا کا تشکیل نو کا حکم

چیف جسٹس آف انڈیا کی بینچ نے حافظ نو شاد احمد اعظمی کی تو ہین عدالت کی عرضی پر دیا فیصلہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 30, 2024
0 0
A A
تین ماہ کے اندر حج کمیٹی آف انڈیا کا تشکیل نو کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی 29اپریل،پریس ریلیز،ہمار سماج:چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے آج ایک بار پھر حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی کی توہین عدالت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے اقلیتی امور کی وزارت کو سخت ہدایات تفصیلی طور سے جاری کرتے ہوئے تین ماہ کےاندر ہرسیکشن کےتحت حج کمیٹی آف انڈیا کی پوری طرح تشکیل اور افسران کی تقرری کرنے کا حکم دیا ہے آج اس معاملہ کی سماعت چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اورجسٹس جےبی پادری والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے فریقین کی بحث سننے کے بعد یہ فیصلہ دیا واضح رہے کہ ۷ مارچ کو عدالت عظمیٰ نےحکومت کو حلف نامہ داخل کرنے کو کہاتھا حکومت کی طرف سے حلف نامہ داخل کیا گیا جس میں وزارت نے پوری طرح ٹا ل مٹول اور صریحی طور سے عدالت کو گمراہ کرنے کا کام کیا تھاوزارت کے حلف نامہ میں لوک سبھا کےاسپیکر کو خط لکھنے کے باوجود انھوں نے نام نہیں بھیجا راجیہ سبھا کے چیئرمین کو بھی اسی طرح خط بھیجا اورراجیہ سبھا کے چیئرمین نے بھی نام نہیں بھیجا اور حلف نامہ داخل کرنے کےحکم کے بعد وزارت نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا جس میں کمیٹی کا الیکشن کرانے کی اجازت مانگی تھی لیکن اس خط کا جواب بھی عدالت میں نہیں پیش کیا گیا۔مسٹراعظمی کےوکیل سنجےآر ہیگڑے اور طلحہ عبدالرحمٰن نے تحریری طور سے عدالت کےسامنے ساری باتیں حلف نامہ کے ذریعہ رکھی تھیں انھوں نے بحث میں یہ کہا کہ4 سال سے حکومت اس ادارہ پہ مستقل طور سے غیر قانونی قبضہ کیے ہوئے ہےوزارت نے ایکٹ 2002 کےتحت کمیٹی بنانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی انھوں نے بحث میں حج کمیٹی آف انڈیا میں افسران کی غیر قانونی طور سے تقرری کا بھی معاملہ بہت سنجیدگی سے اٹھایا ساتھ ہی ساتھ مسٹر اعظمی کے وکلا نے یہ بھی کہا کہ اس محکمہ کا وزارت خارجہ سےتبدیل کرکے اقلیتی امورمیں لانا پوری طرح سے غلط تھا مرکزی حکومت کے وکیل کےنٹراج نے ایک معاملہ اٹھایا کہ رول وزارت خارجہ کے زمانے کے بنےہیں وہ اقلیتی وزارت میں تبدیل نہیں ہوپائے اس پر عدالت عظمیٰ نےسخت رخ اپناتے ہوئے کہا کہ جو کچھ آپ کو کرنا ہے تین ماہ کے اندرقانون اور سیکشن کے تحت آپ حج کمیٹی آف انڈیا بنالیں اور افسران کی تقرری بھی قانونی طور سے کریں جس پرمرکزی سرکاری وکیل کےنٹراج نے عدالت عظمیٰ کے سامنے کہا کہ ہم اس فیصلہ کی پوری طرح تعمیل کریں گے فیصلہ میں عدالت عظمیٰ نے کےنٹراج نے یہ یقین دہانی بھی درج کرادی ہے۔اکتوبر 2021سے سپریم کورٹ میں کمیٹی کی تشکیل کو لے کر مستقل جدوجہد کرنے والے حافظ نوشاد احمد اعظمی نے اپنے مختصر رد عمل میں کہا کہ ہم عدالت عظمیٰ کےاس فیصلہ کا پوری طرح خیر مقدم کرتے ہیں اور شکر گزار ہیں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ قانون کی مستقل طور سے نافرمانی کرنے والے افسران کے خلاف نشان دہی کرکے اگر کوئی کارروائی ہوتی تو مستقبل میں افسران قانون توڑنے سے گریز کرتے بہر حال ہم آئین اور قانون پہ پوری طرح بھروسہ اور یقین کرتے ہیں اور فی الحال عدالت نے اس عرضی کا نپٹارا کردیا ہے مگر ہم اور ہمارے رفقا حج ایکٹ 2002 کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل اور کمیٹی کے افسران کی تقرری کرانے تک ہرطرح سے جدوجہد کرتے رہیں گے ساتھ ہی ساتھ انھوں نے اپنے وکلا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ انھوں نے اس اہم معاملہ میں بہت سنجیدگی سے عدالت عظمیٰ میں ایک مثالی پیروی کی ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist