نئی دہلی :مرکزی تفتیشی بیورو نے بدھ کو دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں بڑی کارروائی کی۔ سی بی آئی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ڈاکٹروں سمیت نو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان سب پر بد عنوانی کے الزامات ہیں۔مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ سی بی آئی نے ڈاکٹروں سمیت نو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان سبھی پر علاج کے نام پر مریضوں سے پیسے لینے کا الزام ہے۔ اسپتال انتظامیہ ابھی اس معاملے میں کچھ کہنے سے گریز کر رہی ہے۔












