نئی دہلی ، 9مئی ( آئی این ایس انڈیا ) انڈین پریمئر لیگ کے اس سیزن میں بلے بازوں نے غلبہ دکھایا ہے۔ اس سیزن میں کئی بلے باز بلا خوف بیٹنگ کر رہے ہیں۔ اگر ہم سب سے زیادہ رنز بنانے کی بات کریں تو رائل چیلنجرز بنگلور کے کوہلی سرفہرست ہیں۔ تاہم سن رائزرس حیدرآباد کے اسٹار اوپنر ٹریوس ہیڈ اب کوہلی سے صرف 9 رنز پیچھے ہیں۔ ہیڈ نے 11 میچوں میں 201.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 533 رنز بنائے ہیں۔ وہ اس سیزن میں اب تک 500 رنز بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔اورنج کیپ اس وقت کوہلی کے پاس ہے۔ ویراٹ نے اب تک 11 میچوں میں 67.75 کی اوسط اور 148.09 کے اسٹرائیک ریٹ سے 542 رنز بنائے ہیں۔ سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں چنئی سپر کنگز کے ریتوراج گائیکواڈ ویرات سے پیچھے ہیں۔ گائیکواڑ کے نام 11 میچوں میں 541 رنز ہیں۔ ٹریوس ہیڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان تینوں کے بعد راجستھان رائلز کے سنجو سیمسن چوتھے نمبر پر ہیں۔ سیمسن کے نام 11 میچوں میں 471 رنز ہیں۔فی الحال آئی پی ایل 2024 میں پرپل کیپ ممبئی انڈینز کے جسپریت بمراہ کے نام ہے۔ بمراہ نے 12 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ تاہم پنجاب کنگز کے ہرشل پٹیل ان سے صرف ایک وکٹ پیچھے ہیں۔ پٹیل نے 11 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہیں کے کے آر کے ورون چکرورتی 16 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کے ٹی نٹراجن 15 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ تاہم ٹورنامنٹ کے اختتام تک پرپل کیپ میں بڑا اپ سیٹ دیکھا جا سکتا ہے۔آئی پی ایل 2024 میں آج رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ ہوگا۔ ایسے میں ہرشل پٹیل اس میچ میں پرپل کیپ جیت سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویرات کوہلی بھی آج گائیکواڑ اور ہیڈ سے اورنج کیپ چھین سکتے ہیں۔ فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس سیزن میں پرپل کیپ اور اورنج کیپ کون جیتے گا۔












