• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

انڈین پریمیر لیگ 2024 میں 113اننگوں میں ایک ہزارچھکے مکمل ہوئے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 10, 2024
0 0
A A
انڈین پریمیر لیگ 2024  میں 113اننگوں میں ایک ہزارچھکے مکمل ہوئے
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
لکھنو سپر جائنٹس کے کرونل پانڈیہ نے انڈین پریمیر لیگ 2024 میں ایک ہزار واں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ سن رائزرس حیدرآبادکے خلاف حیدرآبادکے راجیو گاندھی انٹر نیشنل اسٹیڈیم، اپل میں بدھ ( 8 مئی ) کو ہوئے میچ میںتیز بالر جے دیو اندکٹ کی بال پر مارا گیا دوسرا چھکا انڈین پریمیر لیگ کے 17 ویں ایڈیشن میں 57 ویں میچ کی113 ویں اننگ میں ایک ہزارواں تھا۔
انڈین پریمیر لیگ میں یہ تیسرا موقع ہے جب ایک ہزار سے زیادہ چھکے ایک ایڈیشن میں لگے۔ گذشتہ سال67 ویں میچ کی132 ویں اننگ میںایک ہزار واں چھکا لگا تھا جبکہ2022 میں ایسا70 ویں میچ کی140 ویں اننگ میں ہوا تھا۔
موجودہ سیزن میں ابھی تک جو1015 چھکے مارے گئے ہیں وہ114بلے بازوں نے مارے ہیں۔سب سے زیادہ چھکے سن رائزرس حیدرآباد کے ابھشیک شرما نے لگائے ہیں۔ انہوں نے12 میچوں کی 12 اننگوں میں35 چھکے جڑے ہیں۔ کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے سنیل نارائین نے گیارہ میچوں کی گیارہ اننگوں میں 32 مرتبہ بال کو باونڈی لائین سے باہر کی سیر کراکے دوسرے مقام پر ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کے ہنرچ کلا سن اور ٹراویس ہیڈ 31۔31 چھکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر ہیں۔28 چھکوں کے ساتھ راجستھان رائلز کے ریان پراگ پانچویں مقام پر ہیں۔
سب سے زیادہ چھکے سن رائزرس حیدرآباد کے بلے بازوں نے مارے ہیں۔ اسکے بارہ بلے بازوں نے بارہ میچوں میں 146چھکے مارے ہیں۔دہلی کیپٹلس کے بارہ بلے بازوں نے بارہ میچوں میں120 چھکے جڑے ہیں۔ممبئی انڈینس کے چودہ بلے بازوں نے116 چھکے مارے ہیں جبکہ کولکاتہ نائیٹ رائیدرس کے نوبلے بازوں نے اتنے ہی چھکے مارے ہیں۔رائل چیلنجرس کے تیرہ بلے بازوں نے 114چھکے جڑے ہیں۔ پنجاب کنگس کے چودہ بلے بازوں نے 95چھکے جڑے ہیں جبکہ راجستھان رائلز کے نو بلے بازوں نے ان سے ایک کم یعنی 94چھکے مارے ہیںْ۔ چنئی سپر کنگس کے دس بلے باز82 مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرانے میں کامیاب رہے ہیں، لکھنو سپر جائنٹس کے نو بلے بازوں نے78چھکے مارے ہیں۔ سب سے کم چھکے گجرات ٹائٹنس کے کھلاڑیوں نے لگائے ہیں اس نے جوگیارہ میچ کھیلے میں اس میں بارہ بلے باز54چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ممبئی انڈینس اور پنجاب کنگس کے چودہ ۔چودہ بلے بازوں نے چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے علاوہ کسی اور ٹیم کے اتنے کھلاڑیوں نے چھکے نہیں جڑے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    مارچ 6, 2026
    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    مارچ 6, 2026
    دہلی حج کمیٹی کی دوبارہ کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں گی کوثر جہاں!

    دہلی حج کمیٹی کی دوبارہ کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں گی کوثر جہاں!

    مارچ 6, 2026
    مسلمان اور آزمائش کا عہد: صبر، حکمت اور بقا کی جستجو

    مسلمان اور آزمائش کا عہد: صبر، حکمت اور بقا کی جستجو

    مارچ 6, 2026
    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    مارچ 6, 2026
    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    مارچ 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist