برازیلیا (یو این آئی) برازیل کے ریو گرانڈے ڈو سل صوبے میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب کی وجہ سے اپنا مستقل مقام چھوڑنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,27,105 ہو گئی ہے۔صوبائی سول پروٹیکشن سروس نے جمعہ کو کہا کہ بے گھر ہونے والے زیادہ تر افراد اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کے گھروں کو چلے گئے ، جب کہ تقریباً 68 ہزار افراد نے پناہ گاہوں میں پناہ لی تھی۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سیلاب کی وجہ سے اب تک تقریباً 107 افراد ہلاک اور 754 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 314 افراد لاپتہ ہیں۔گزشتہ 29 اپریل کو، موسلا دھار بارش کے باعث ریو گرانڈے ڈو سل صوبے میں سیلاب آیا، جس سے کئی نشیبی مقامات زیر آب آ گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اس آفت سے 14 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ پورٹو الیگرے میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سیلاب کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔












