• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

انڈین پریمیر لیگ 2024 میں 123اننگوں میں گیارہ سوچھکے مکمل ہوئے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 14, 2024
0 0
A A
انڈین پریمیر لیگ 2024  میں 123اننگوں میں گیارہ سوچھکے مکمل ہوئے
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
رائل چیلنجرس بنگلور کے مہی پال لومرر نے انڈین پریمیر لیگ 2024 میں گیارہ سو اں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔دہلی کیپٹلس کے خلاف بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں اتوار ( 12 مئی ) کو ہوئے میچ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو کی بال پر مارا گیا انکا واحد چھکا انڈین پریمیر لیگ کے 17 ویں ایڈیشن میں 62 ویں میچ کی123 ویں اننگ میںگیارہ سواں تھا۔
انڈین پریمیر لیگ میں یہ دوسراموقع ہے جب گیارہ سو سے زیادہ چھکے ایک ایڈیشن میں لگے۔ گذشتہ سال73 ویں میچ کی146 ویں اننگ میںگیارہ سو اں چھکا لگا تھا ۔ کل112 کھلاڑیوں نے ایڈیشن میں چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔
موجودہ سیزن میں ابھی تک جو1105 چھکے مارے گئے ہیں وہ 115بلے بازوں نے مارے ہیں۔سب سے زیادہ چھکے سن رائزرس حیدرآباد کے ابھشیک شرما نے لگائے ہیں۔ انہوں نے12 میچوں کی 12 اننگوں میں35 چھکے جڑے ہیں۔رائل چیلنجرس بنگلور کے وراٹ کوہلی13 میچوں کی 13 اننگوں میں33 چھکوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے سنیل نارائین نے بارہ میچوں کی بارہ اننگوں میں 32 مرتبہ بال کو باونڈی لائین سے باہر کی سیر کراکے تیسرے مقام پر ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کے ہنرچ کلا سن، راجستھان رائلز کے ریان پراگ اور ٹراویس ہیڈ 31۔31 چھکوں کے ساتھ مشترکہ طور پرچوتھے نمبر ہیں۔
سب سے زیادہ چھکے سن رائزرس حیدرآباد کے بلے بازوں نے مارے ہیں۔ اسکے بارہ بلے بازوں نے بارہ میچوں میں 146چھکے مارے ہیں۔رائل چیلنجرس کے تیرہ بلے بازوں نے 1 14چھکے جڑے ہیں۔دہلی کیپٹلس کے بارہ بلے بازوں نے تیرہ میچوں میں125 چھکے جڑے ہیں جبکہ کولکاتہ نائیٹ رائیدرس کے دس بلے بازوں نے اتنے ہی چھکے مارے ۔ممبئی انڈینس کے چودہ بلے بازوں نے122 چھکے مارے ہیں ۔ پنجاب کنگس کے چودہ بلے بازوں نے 102چھکے جڑے ہیں۔راجستھان رائلز کے نو بلے بازوں نے ان سے دو کم یعنی 100چھکے مارے ہیں۔لکھنو سپر جائنٹس کے نو بلے بازوں نے79چھکے مارے ہیں۔ سب سے کم چھکے گجرات ٹائٹنس کے کھلاڑیوں نے لگائے ہیں اس نے جوبارہ میچ کھیلے میں اس میں بارہ بلے باز79چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔
کلکاتہ کے ایڈن گارڈن میں 26 اپریل 2024کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس اور پنجاب کنگس کے درمیان ہوئے انڈین پریمیر لیگ کے42 ویں میچ میں42 چھکوں کے ساتھ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارٖڈ قائم ہوا۔اس میچ میں کولکاتہ بائیٹ رائیڈرس کے چھ کھلاڑیوں نے اٹھارہ چوکے مارے جبکہ پنجاب کنگس کے چار کھلاڑیوں نے24 چھکے جڑے۔
حیدر آباد میں ممبئی انٖڈینس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان 27 مارچ 2024 کو 38 چھکے مارے گئے جو اس مرتبہ ایک میچ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکوں کے ساتھ ساتھ کسی ٹونٹی ٹونٹی میچ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کے چار بلے بازوںنے 18 چھکے مارے جبکہ ممبئی انڈینس کے سات بلے باز 20 مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر پہچانے میں کامیاب رہے تھے۔ بنگلور میں سن رائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان15 اپریل2024 کو ہوئے میچ میں بھی38 ہی چھکے مارے گئے تھے۔ سن رائزرس حیدر آباد کے 22 چھکے انڈین پریمیر لیگ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ تھے۔رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے سولہ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر پہنجایا گیا۔ دہلی میں دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان دہلی میں20 اپریل2024 کو ہوئے میچ میں31 چھکے مارے گئے تھے جو اس مرتبہ ایک میچ میں چوتھے سب سے زیادہ چھکے تھے۔کولکاتہ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان 23 مارچ 2024 کو ہوئے میچ میں28 چھکے مارے گئے جو ا س مرتبہ ایک میچ میںپانچویں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔
رائل چیلنجرس بنگلور کے ویل جیکس نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف احمدآباد میں28 اپریل2024 کو اپنی100 رن کی اننگ میں دس چھکے مارے تھے جو اب تک ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔پنجاب کنگس کے جونی بیرسٹو نے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف کولکاتہ میں اپنی108 رن کی اننگ میں نو چھکے مارے تھے جو ایک اننگ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔اسی میدان پر کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف سن رائزرس حیدرآباد کے ہنرچ کلا سن نے اپنی63 رن کی اننگ میں آٹھ چھکے مارے تھے ۔ انہی کی ٹیم کے ٹراویس ہیڈ نے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلا ٖف اپنی102 رن کی اننگ میں آٹھ ہی چھکے جڑے تھے۔ دہلی کتپٹلس کے ریشبھ پنت نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف اپنی88 رن کی اننگ میں آٹھ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی تھی۔ پنجاب کنگس کے شا شنگ سنگھ نے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف اپنی 68 رن کی اننگ میں آٹھ ہی چھکے لگائے تھے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے نیتش کمار ریڈی نے راجستھان رائلز کے خلاف حیدرآباد میں2 مئی2024 کو اپنی76رن کی اننگ میں آٹھ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی تھی۔ ٹراویس ہیڈ نے لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف حیدرآباد میں8 مئی2024 کو اپنی89ر ن کی اننگ میں آٹھ چھکے مارے تھے۔ وہ دو مرتبہ ایک اننگ میں آٹھ چھکے لگا نے والے واحد بلے باز ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist