ریاض:سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان عرب لیگ کانفرنس سے قبل وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے بحرین پہنچ گئے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کامنامہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف الزیانی نے استقبال کیا ہے۔بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد أمور کے علاوہ خطے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔












