• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

نکولس پورن نے 2024 میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 16, 2024
0 0
A A
نکولس پورن نے 2024 میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
دہلی میں دہلی کیپٹلس کے خلاف کھیلے گئے انڈین پریمیر لیگ میچ میں لکھنو سپر جائنٹس کے نکولس پورن نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے36 منٹ میں27 بالوں پرچھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے61 رن بنائے۔انہوں نے اپنی نصف سنچری بیس بالوں پر پانچ چوکوں اورچار چھکوں کی مدد سے مکمل کی جو لکھنو سپر جائنٹس کی جانب سے دوسری سب سے تیز سنچری تھی۔ اس تیز اننگ سے لکھنو پر جائنٹس کو جیت تونہیں ملی مگر وہ اس سال سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ضرور بن گئے۔ اس اننگ میں بائیں ہاتھ کے اسپین بالر کلدیادو کی بال پر مارا گیا چوتھا اور آخری چھکا اس سال انکا 69 واں چھکا تھا۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی نے اس سال ابھی تک ڈربن سپر جائنٹس، ممبئی انڈینس ایمریٹس، لکھنو سپر جائنٹس، رنگا پور رائیڈرس اور ویسٹ انڈیز کے لئے جو31 میچ کھیلے ہیں انکی31 اننگوں میں43.71 کی اوسط اور162.76 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے918 رن بنائے ہیں جس میں57 چوکے اور69 چھکے شامل ہیں۔69 چھکوں میں سے28 چھکے انہوں نے انڈین پریمیر لیگ میں مارے ہیں۔ اس سال انہوں نے انڈین پریمیر لیگ میں جو13 میچ کھیلے ہیں انکی13 اننگوں میں60.57 کی اوسط اور168.92 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ، دو نصف سنچریوں کی مدد سے424 رن بنائے ہیں ۔ وہ28 چھکوں کے علاوہ30 چوکے لگانے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ہنرچ کلاسن نے بھی اس سال انکے برابر ہی چھکے مارے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی نے ڈربن سپر جائنٹس، سن رائزرس حیدرآباد اورٹائٹنس کی جانب سے اس سال جو26 میچ کھیلے ہیں انکی25 اننگوں میں39.75 کی اوسط اور196.78 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سات نصف سنچریوں کی مدد سے 795 رن بنائے ہیںجس میں69 چھکے اور37 چوکے شامل ہیں۔نکولس پورن کی طرح انہوں نے سب سے زیادہ چھکے انڈین پریمیر لیگ میں ہی مارے ہیں۔ اس سال انہوں نے ابھی تک جو12 میچ کھیلے ہیں انکی 11 اننگوں میں42.37 کی اوسط اور186.26 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تین نصف سنچریون کی مدد سے339 رن بنائے ہیں جس میں31 چھکے اور بارہ چوکے شامل ہیں۔
اس سال سب سے زیادہ چھکے لگانے میں تیسرا مقام جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ریان ریکلٹن کے پاس ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے لوائنس اورممبئی کیپ ٹاون کے لئے جو24 میچ کھیلے ہیں انکی23 اننگوں میں48.55 کی اوسط اور158.91 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ نو نصف سنچریوں کی مدد سے971 رن بنائے ہیں جس میں73 چوکے اور55 چھکے شامل ہیں۔ وہ انڈین پریمیر لیگ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔
کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی نما ئندگی کرنے والے آندرے رسل ان چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اس سال پچاس سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس ویسٹ انڈیز کھلاڑی نے ابوظبہی نائیٹ رائیڈرس، ویسٹ انڈیز اور سی وی کی جانب سے جو28 میچ اس سال کھیلے ہیں انکی23 اننگوں میں45.14 کی اوسط اور207.89 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو نصف سنچریوں کی مدد سے 632 رن بنائے ہیں جس میں43 چوکے اور54 چھکے شامل ہیں۔ اس میں سے16 چھکے انہوں نے انڈین پریمیر لیگ کے12 میچوں کی نو اننگوں میں مارے ہیں۔ فیصل فیچرس

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist