کلکتہ (یواین آئی)پولیس نے بتایا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے اور ترنمو ل کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں والا ایک پوسٹر جمعہ کو مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے البوڑیامیں پایا گیا ہے ۔ سفید کپڑے کے ایک ٹکڑے پر سبز سیاہی میں ہاتھ سے لکھا ہوا یہ پوسٹر الوبیریا کے فولیشور علاقے میں ایک تعمیراتی جگہ سے برآمد ہوا ہے جہاں 20 مئی کو لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں۔بنگالی میں لکھے گئے پوسٹرمیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ابھیشیک کو کار سے ٹکر مار کر مار دوں گا۔ اس کے بعد ہر کوئی چراغ جلائے گا۔ میرے پاس ایک خفیہ خط ہے ۔ پوسٹر اینٹوں کے ڈھیر پر لٹکا ہوا پایا گیا۔پولیس افسر نے بتایاکہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ خفیہ خط کا کیا مطلب تھا۔ یہ ایک مذاق ہو سکتا ہے ۔ ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا اس میں کوئی ایک شخص یا کوئی گروپ ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔












