• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

دھونی کے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لینے پر چنئی سپرکنگس کے عہدیدار کا انکشاف

چنئی سپرکنگس کے افسرکے مطابق، مہندرسنگھ دھونی کے فیصلے کا انتظار رہے گا۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ٹیم کے مفاد میں رہے گا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 21, 2024
0 0
A A
دھونی کے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لینے پر چنئی سپرکنگس کے عہدیدار کا انکشاف
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ، ( آئی این ایس انڈیا ) آئی پی ایل 2024 میں جب سے چنئی سپرکنگس کا سفررکا ہے، اسی سوال نے زورپکڑلیا ہے کہ دھونی آگے کھیلیں گے یا نہیں؟ کیا انہوں نے اپنا آخری آئی پی ایل میچ کھیل لیا؟ کیا دھونی کا یہ آخری آئی پی ایل تھا؟ کیا دھونی اب بطورکھلاڑی آئی پی ایل میں نہیں نظرآئیں گے؟ ان تمام سوالوں سے متعلق طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ جتنی منہ اتنی باتیں ہو رہی ہیں۔ تاہم صحیح بات کیا ہے، اس بارے میں چنئی سپرکنگس سے متعلق ایک افسرنے بتانے کی کوشش کی ہے۔چنئی سپرکنگس سے منسلک افسرکے مطابق، دھونی کی اس بارے میں مینجمنٹ سے بات ہوئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس کے سینئرافسرنے اس بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھونی کواس بات کا افسوس ضرورہے کہ وہ چیپاک پرآئی پی ایل ٹرافی اٹھانے سے چوک گئے۔ آئی پی ایل 2024 کے آخری گروپ میچ میں آرسی بی سے ملی 27 رنوں کی شکست کے ساتھ چنئی سپرکنگس پلے آف کی دوڑ سے باہرہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق، اس ہارکے بعد دھونی رانچی چلے گئے۔ چنئی سپرکنگس کے کیمپ سے گھرجانے والے وہ پہلے شخص رہے۔جہاں تک دھونی کے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی بات ہے، اس بارے میں انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا ہے۔ چنئی سپرکنگس افسرنے بتایا کہ دھونی نے آئی پی ایل سے ریٹائرہونے سے متعلق کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔ انہوں نے چنئی سپرکنگس میں کسی سے یہ نہیں کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل چھوڑ رہے ہیں۔ چنئی سپرکنگس نے مزید کہا کہ انہوں نے مینجمنٹ سے یہ ضرورکہا تھا کہ اس بارے میں دو ماہ انتظارکرکے ہی وہ کسی حتمی نتیجے پرپہنچیں گے۔چنئی سپرکنگس کے افسرکے مطابق، مہندرسنگھ دھونی کے فیصلے کا انتظار رہے گا۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ٹیم کے مفاد میں رہے گا۔ انہوں نے ہمیشہ ایسا ہی کیا ہے۔ آئی پی ایل 2024 میں چنئی سپرکنگس نے اپنے سفرکا اختتام پانچویں نمبر پر رہتے ہوئے کیا ہے۔ اس کے اوررائل چیلنجرس بنگلورو کے 14-14 پوائنٹ تھے۔ تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پرآرسی بی کو پلے آف کا ٹکٹ مل گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist