ناظم منصوری
مرادآباد، 23؍ مئی،سماج نیوز سروس:راشٹریہ لوک دل کے صوبائی جنرل سکریٹری انور ملک نے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان جس میں انہوں نے کہاک ہ انڈیا اتحاد کے لیڈران میں اورنگزیب کی آتما سما گئی ہے۔ قطعی طور پر حقیقت پرمبنی بیان ہے انور ملک نے کہا کہ اورنگزیب ایک مثالی بادشاہ تھے جنہوں نے اپنے پچاس سالہ دور اقتدار میں خزانہ سے کبھی ایک پیسہ بھی نہیں لیا اور اپنا اور اپنے خاندان کا خرچ کتابت کر کے اور ٹوپیاں سی کر چلایا۔اورنگزیب کے دور حکومت میں تقریبا ڈیڑھ سو ہندو راجہ دل و جان سے اورنگزیب کے خلیف تھے اور تمام جنگوںمیںشہنشاہ کے حمیر کارتھے۔ مغل شہنشاہ اورنگزیب کی حود افغانستان سے برما تک تھی اتنے طویل علاقہ پر ہندوستان کی زمین پر کسی ہندو مسلمان یا بودھ راجہ کی حکومت قائم نہ رہ سکی لہٰذا ہندوستان کا عظیم شہنشاہ ہونے کے ساتھ دنیا کو جمہوریہ اور فرقہ وارانہ فراغ علی کا سبق پڑھانے والے مغل شہنشاہ کے نقش قدم پر چل کر انڈیا اتحاد کے لیڈر ہندوستانی جمہوریت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کر رہے ہیں۔ مغل شہنشاہ اورنگزیب کی تعریف کرنے پر ہم وزیر اعلیٰ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔












