لکھنؤ،23؍مئی ،پریس ریلیز،ہمارا سماج: خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی نے تکنیکی تعلیم کو فروغ دینے اور طلبہ کو عملی تجربہ فراہم کرنے کے لئے سافٹ فلو ٹیکنالوجی کے درمیاں مفاہمت کے ساتھ (ایم او یو) پر دستخط کیا ہے۔اس مفاہمت کے تحت طلبہ کو پروجیکٹس میں عملی تجربہ حاصل ہوگاجس کی وجہ سے طلبہ کو صنعتی منصوبوں میں کام کرنے کا موقع ملے گااور یونیورسٹی کے طلبہ سافٹ فلو ٹیکنالوجی کے مختلف تربیتی پروگراموں سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو طلبہ کی عملی زندگی میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا اس کے علاوہ ان کے علم اور تجربے میں بھی اضافہ ہوگا ۔اس تاریخی معاہدے سے صنعتی شعبے کے طلبہ کو پیشہ وارانہ مہارت حاصل ہوگی بلکہ اس مہارت کو بہتر استعمال کرکے اپنے صنعتی منصوبوں کو کامیاب بنانے کے ہنر سے بھی واقفیت ہوگی۔اس مفاہمت نامے پر دستخط کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر این بی سنگھ ،رجسٹرار ڈاکٹر بھاونا مشرا،کوارڈینیٹر ڈاکٹر نیرج شکلا اور صائمہ علیم اور سافٹ فلو ٹیکنالوجی کی جانب سے یسریٰ خان موجود تھیں۔












