اعجاز ڈار
سرینگر /25مئی / سماج نیوز سروس:سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا انتخابات 2024کے تحت چھٹے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی جس دوران ووٹنگ کی مجموعی شرح قریب 53فیصدی رہی ۔ اسی دوران ووٹروں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اور وہ صبح سے ہی قطاروں میں ووٹ ڈالنے کیلئے بے صبر نظر آئیں ۔ اننت ناگ راجوری میں ہونی والی ووٹنگ کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کا عمل اختتام پذیر ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2024کے چھٹے مرحلے میں پُر امن طریقہ میں ووٹنگ ہوئی ۔ انتخابات کے پُر امن انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کیلئے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں کشمیر میں چھٹے اور آخری مرحلے میں پارلیمانی حلقہ اننت ناگ راجوری میں ووٹنگ ہوئی ۔جس دوران ووٹنگ کے اختتام پر قریب 53فیصدی ووٹنگ ہوئی ۔ جموں کشمیر کے چیف الیکٹول آفیسر کے مطابق پارلیانی حلقہ اننت ناگ راجوری میں شام 5بجے تک 51فیصدی ووٹنگ ہوئی ۔ ان کے مطابق اننت ناگ راجوری حلقہ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں سنیچروار کو ہونے والی پولنگ کے دوران شام 5بجے 51فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔انہوں نے بتایا کہ سہ پہر 5 بجے حلقہ میں 51فیصد ووٹ ڈالے گئے، جبکہ پولنگ کا عمل شام 6بجے اختتام ہوا ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ چھٹے مرحلے میںجموں کشمیر میںلوک سبھا انتخابات پارلیمانی حلقہ اننت ناگ راجوری میں ووٹنگ ہوئی ۔ اس پارلیمانی حلقہ میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، سابق وزیر میاں الطاف، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے رہنما ظفر اقبال منہاس اور اننت ناگ میں ڈی پی اے پی لیڈر مقبول پارے سمیت 20 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 18.30 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کریں گے۔چھٹے مرحلے میں پولنگ ہونے والی یونین ٹیریٹری کی آخری لوک سبھا سیٹ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل 18.30 لاکھ ووٹران میں سے 8.99 لاکھ خواتین تھی ۔جموں و کشمیر کی چار دیگر لوک سبھا سیٹوں کی طرح اننت ناگ راجوری حلقہ بھی 18 اسمبلی حلقوں میں پھیلا ہوا ہے جن میں راجوری ضلع میں چار، پونچھ میں تین، اننت ناگ میں سات، کولگام میں تین اور شوپیاں میں ایک شامل ہے۔












