• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جماعت اسلامی ہند کلبرگی علاقہ کی دورروزہ تربیت گاہ سے جماعت اسلامی ہند کے قائدین کی مخاطبت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 27, 2024
0 0
A A
جماعت اسلامی ہند کلبرگی علاقہ کی دورروزہ تربیت گاہ سے جماعت اسلامی ہند کے قائدین کی مخاطبت
Share on FacebookShare on Twitter

بیدر۔ 25؍مئی، سماج نیوز سروس :تحریک کو ہندی میں آندولن کہتے ہیں۔ آزادی کی تحریک کامزاج اہنساتھا۔ فسطائی تحریک ہندوراشٹر بناناچاہتی ہے اس کے لئے وہ مساجد کو توڑتی اور مآب لنچنگ سے کام لیتی ہیں۔ اسی طرح اسلامک موومنٹ کو جماعت اسلامی لیڈ کرتی ہے۔ وہ اقامت دین چاہتی ہے ۔ فردکاارتقا، معاشرے کی تعمیر ، اور ریاست کی تشکیل کے لئے کوشا ں ہے۔ اور تحریک (اسلامی) کامزاج بین الاقوامی ہے۔ یہ باتیں جناب توفیق اسلم خان سابق امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرنے ’’تحریکی مزاج وکردار‘‘ عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ وہ آج بید رکے نظام فنکشن ہال میں منتخب کارکنان مردوخواتین جماعت اسلامی ہندعلاقہ کلبرگی کے دوروزہ تربیت گاہ میں مردوخواتین سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ زندگی کے کسی بھی شعبہ کو جماعت اسلامی ہند نہیں چھوڑتی ، تمام شعبہ جات پرعمل آوری اس کے لئے کوشاں رہنا جماعت اسلامی (تحریک اسلامی) کامزاج ہے۔ جماعت اسلامی حرکت وعمل میں یقین رکھتی ہے۔ اسلام کی دعوت کاکام کیاجائے۔ غریبوں کی امداد ہو، زلزلہ کے موقع پر انسانیت کی امداد کے لئے ہم دوڑیں۔ موصوف نے تحریکی مزاج وکردار عنوان کے تقاضے پیش کرتے ہوئے کہاکہ (۱) حرکت وعمل (۲) اللہ سے محبت ، اللہ کے لئے محبت (۳)اللہ کی مخلوق سے محبت اور دیگر نکات کے ذریعہ تقاضوں کو پور اکیاجاسکتاہے۔ انھوں نے سیاسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جماعت سیاست کو شجر ممنوعہ نہیں سمجھتی ۔ اور وقت پر انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے۔ اور ہمارایہ یقین ہے کہ بلتکاری اور بھرشٹا چاری لوگ نہیں بلکہ ہم ہی بھارت کو بلتکار اور بھرشٹاچار سے مکتی دِلاسکتے ہیں۔ ہمارے ملک بھارت کو سونے کی چڑیا ہم ہی بناسکتے ہیں۔ موصوف نے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی علیہ الرحمتہ کی مختلف کتابوں کاحوالہ بھی دیا۔ اور کہاکہ قول وعمل میں فرق رکھنے والا کردار ہماری جماعت میں نہیں پایاجاتا۔ جماعت سے وابستہ ہرایک شخص ایثاروقربانی سے کام لیتاہے۔ وہ عہدوں کی خواہش نہیں رکھتا۔
جناب محمدیوسف کنی سکریڑی حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے ’’جماعت اسلامی ہند اور دیگر دینی جماعتیں ۔ ایک تقابلی مطالعہ‘‘ عنوان پر خطاب کرتے ہوئے جمعیت اہل حدیث ، تبلیغی جماعت اور دیگر جماعتوں سے متعلق بات کی اور کہاکہ اقامت دین کاخیال تمام جماعتوں کے اندر پایا جاتارہاہے۔ اور اس کے لئے ہر دور میں تمام دینی جماعتوں نے اپنے اپنے طورپراپنے انداز میں کام کیاہے۔ جبکہ جماعت اسلامی ہند دین کی اقامت کے لئے اپنے آغاز سے ہی کوشاں رہی ہے۔ اگست 1941؁ء میں جماعت اسلامی تشکیل پاگئی تواس کی پوری روداد لکھ کر مولانا منظورنعمانی صاحب ؒنے مولانا اشرف علی تھانوی ؒ کو روانہ کی اور نوٹ لکھاکہ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوچکے ہیں۔ اس روداد میں قرآن وسنت کے خلاف اگر ایک بھی جملہ ہوتو اس کی نشاندہی فرمائیں۔ مولانا اشرف علی تھانوی ؒ نے لکھاکہ میں نے پوری روداد میں قرآن وسنت کے خلاف ایک بھی جملہ نہیں پایا۔آپ لوگ اپنے کام کوجاری رکھ سکتے ہیں۔ جناب محمدیوسف کنی نے کہاکہ جماعت اسلامی ہند مسلکی جماعت نہیں ہے۔ یہ مکمل دین کی بات کرتی ہے۔عقیدہ (لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ) ، مقصد اور نصب العین(اقامت دین) ، طریق کار(قرآن وسنت ) ، اور نظم جماعت ۔ یہ باتیں دیگر جماعتوں میں نہیں پائی جاتیں ۔ یہاں موجود شرکاء یہاں سے واپس جاکر اپنے مطالعہ کو وسعت دیں۔ ان سے قبل ڈاکٹر محمد سعدبلگامی امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے ’’ہمارانصب العین اورطریق کار‘‘ جناب محمد آصف الدین رکن شوریٰ کرناٹک نے ’’کلمہ طیبہ کامفہوم اور تقاضے ‘‘ عنوان پر خطاب کیا۔ جب کہ پروگرام کی ابتدا ء درس قرآن (سورہ توبہ 38تا42) سے ہوئی جس کو ڈاکٹر مولانا محی الدین غازی فلاحی نے دیا۔ افتتاحی کلمات جناب رفیق احمد ناظم علاقہ نے پیش کئے۔ پروگرام جاری ہے۔ شب میں اور کل بھی پروگرام چلتارہے گا۔
تصویر منسلک ہے

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist