لکھنؤ: 25 مئی،پریس ریلیز،ہماراسماج:راشٹریہ سماجک کاریہ کرتا تظیم کے کنوینر محمد آفاق نے شہر کے مختلف علاقوں کے رہنمائوں کا اپنے ساتھیوں کے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اجتماعی نکاح کمیٹی کی شادیاں جس کے بانی سلیم احمد راعنی ہیں وہ سماج میں بدلائو اور دینی راستہ پر کیسے چلا جائے اس کی کوشش جاری رکھتے ہیں ۔ ان کی سب سے بڑی کوشش شادیوں کے سلسلے میں ہوتی ہے تاکہ لڑکیوںاور لڑکوں کوکا حرام کاری و زناکاری سے بچایا جاسکے، اسی لئے انہوں نے یہ پہل اجتماعی شادی کے طور پر کی ہے۔ مشیر احمد میواتی سماج کے سکریٹری نے کہا کہ آج دنیا میں جہیز کے خلاف بولا تو جاتا ہے لیکن عمل دور تک نہیں دکھتاہے۔ جو مولانا جہیز کے خلاف تقریریں کرتے ہیںکہ شادیوں میں فضول خرچی نہ ہوں ،جب کہ وہی مولانا اپنی بیٹیوں کی شادی میں جہیز دیتے ہیں ،حقیقت یہ ہے کہ جو بھی جہیز کے خلاف بیان کرتے ہیں وہ خود بھی اس پر عمل نہیں کرتے اسی لئے ہماری غریب بیٹیوں کی شادی نہیں ہوپاتی۔ڈاکٹر قمرالدین قمراور زبیر جونپوری نے کہا کہ 26 مئی 2024 کو اجتماعی شادی کی تقریب میزبان ہوٹل میں رکھی گئی ہے آپ تمام لوگوں سے شرکت کی اپیل ہے۔












