• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

جدید ایتھلیٹکس میں ڈوپنگ

تکنیکی اصولوں کے موضوع پر اے ایم یو میں سیمینار کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 28, 2024
0 0
A A
جدید ایتھلیٹکس میں ڈوپنگ
Share on FacebookShare on Twitter

علی گڑھ، 27؍ مئی،سماج نیوز سروس: یونیورسٹی گیمز کمیٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے اتر پردیش ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اے ایم یو بوائز پولی ٹیکنک کے اسمبلی ہال میں ’’ڈوپنگ اور جدید ایتھلیٹکس کے تکنیکی اصول‘‘ کے موضوع پر ایک ریاستی سیمینار کا انعقاد کیا، جس میںمختلف ماہرین نے شرکت کی اور ڈوپنگ کی مختلف جہات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کارکردگی بڑھانے کے مقصد سے ممنوعہ اشیاء کے استعمال کے خطرات اور کھلاڑیوں کے کریئر کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مسٹر آشوتوش بھلا، صدر، یوپی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمارا مقصد اترپردیش کے کھلاڑیوں میں ڈوپنگ کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنا ہے، اور تمام اضلاع میں اس طرح کے سیمینار منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے ایک اہم پروگرام کو کامیابی سے منعقد کرنے والے یونیورسٹی کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔مہمان خصوصی پروفیسر امجد علی رضوی، سکریٹری، اے ایم یو گیمز کمیٹی، پروفیسر وینا مہیشوری، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن، اور پرنسپل، جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو، اور پروفیسر فرح اعظمی، پرنسپل، کالج آف نرسنگ، اے ایم یو نے موضوع کی اہمیت پر گفتگو کی اور اس سلسلے میں یوپی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا۔دہلی کے ڈوپ کنٹرول آفیسر، ڈاکٹر بھوپیندر کمار نے کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا۔ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے عہدیدار ڈاکٹر راجن بھاٹیا نے جدید ایتھلیٹکس کی تکنیکی باریکیوں پر روشنی ڈالی۔ یوپی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سی ای او مسٹر پی کے سریواستو نے اے ایم یو کے رجسٹرار جناب محمد عمران آئی پی ایس، وائس چانسلر کے او ایس ڈی پروفیسر اسفر علی خان اور پروفیسر ضمیر اللہ خاں، صدر، ایتھلیٹکس کلب، اے ایم یو کا سیمینار کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مسٹر منیش موہن گوول آئی آر ایس، چیئرمین، یوپی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پہلی بار ریاستی سیمینار کا انعقاد کیا گیا-

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist