علی گڑھ، 27؍ مئی،سماج نیوز سروس: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اقتصادیات نے سینٹرل ڈپازٹری سروسز (انڈیا) لمیٹڈ (سی ڈی ایس ایل) کے ساتھ مل کر انڈر گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ طلباء ، ریسرچ اسکالرز اور اساتذہ کے لیے ایک ’سرمایہ کار بیداری پروگرام‘ کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں مسٹر آلوک گوتم (اسسٹنٹ مینیجر، سی ڈی ایس ایل) اور ڈاکٹر عقیل الرحمان (پروگرام کوآرڈینیٹر) کی طرف سے منعقدہ سیشن ہوئے اور شرکت کے سرٹیفکیٹ سی ڈی ایس ایل کی طرف سے دئے گئے۔ پروفیسر ایس ایم جاوید اختر (پروگرام کنوینر) نے 100 اسناد تقسیم کیں۔پروفیسر جاوید اختر نے مستقبل میں طلباء پر مرکوز پروگراموں کو جاری رکھنے کے شعبہ کے عزم پر زور دیا۔ ڈاکٹر شیریں رئیس نے پروگرام کی تفصیلات پیش کیں۔












