ناظم بیگ
بلند شہر، 27؍ مئی، ؍سماج نیوز سروس:لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی، جرائم پر قابو پانے اور نئے قانون کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس میرٹھ زون ڈی کے ٹھاکرنے بلند شہر ایس ایس پی شلوک کمار ،ایس پی دیہات روہت مشرا ،ایس پی کرائم راکیش کمار مشرا سمیت دیگر پو لیس افسران کے ہمراہ پو لیس لائن وا قع کانفرنس ہال میںجائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اے ڈی جی نے کرائم میٹنگ میں موجود تمام افسران کو اعلیٰ حکام کے احکامات؍ہدایات کے بارے میں آگاہ کراتے ہوئے کہا کہ سو فیصد تعمیل کو یقینی بنایا جائے۔ جرائم کو مؤثر طریقے سے روکا جائے اور قانونی ذرائع سے عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہسٹری شیٹرز اور ٹاپ ٹین ؍ضلع بدر مجرموں پر کڑی نظر رکھنے اور انعا می وارنٹیوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری ، زیر التواء تحقیقات کو فوری طور پر نمٹا نے اور پولیس کی شبیہ اور رویے کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ضروری ہدایات دی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی آئی جی آر ایس سسٹم کے ذریعہ موصول ہونے والی شکایات کو معیاری طریقہ سے نمٹانے اور پولیس اسٹیشن آفس اور پروڈکشن آفس کے ریکارڈ کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے، خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق پراسیکیوشن کے عمل میں ذاتی دلچسپی لینے اور مجرموں کو سزا دلانے کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات دی گئیں۔ اس کے علاوہ تمام ایر یا افسران اور تھانہ انچارجوں کو ان کے متعلقہ علاقوں میں غیر قانونی شراب؍منشیات کی فروخت کو روکنے اور لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کو محفوظ؍پرامن طریقے سے مکمل کرنے کی ضروری ہدایات دی گئیں ۔سا تھ ہی نئے قانون کے حوالے سے آئندہ ماہ میں سو فیصد تربیت دینے کی ہدایت دی گئی۔











