بلند شہر، سماج نیوز سروس:شیخ برہان الدین چشتی روڈ پر واقع گولڈن پبلک اسکول میں فیئرویل پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں درجہ سات کے طلبہ نے درجہ آٹھ پاس کرنے والے طلبہ کو شاندار وداعی پارٹی میں کیک کاٹا اور ظہرانہ پیش کیا۔اس مو قع پر طلبہ نے ایک دوسرے کو تحائف بھی دئیے۔ اسکول پرنسپل مہ جبیں انصاری نے اسکول سے درجہ آٹھ پاس کرنے والے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی نیز ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔ انہوں نے بچوں کو نصیحت کے طور پر ہدایت دی کہ آئندہ جس اسکول یا کالج میں داخلہ لیں پوری محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے کامیا بی حاصل کریں نیز اپنا اوراہل خانہ کا نام روشن کریں ۔ اس موقع پر اسکول کی پرنسپل مہ جبیں انصاری نے درجہ آٹھ پاس کے تمام طلبہ کو یادگاری مومنٹو بھی دیئے۔ اس موقع پر امان اللہ خالد ، مقصود جالب، امجد رانا ، زبیر شاد،شاہین ، نازیہ ، لائبہ، شہانہ ، للت کمار، شرجیل امان اور وسیم خان وغیرہ موجود رہے۔












