ناظم منصوری
مرادآباد،سماج نیوز سروس: ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی ۶۰؍ ویں برسی کے موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی کے کارکنوں نے گنج گرہٹی ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں خراج عقیدت پیش کیا۔ خراج عقیدت سیمینار میں پنڈت جواہر لعل نہرو کی زندگی کو یاد کرتے ہوئے ضلع صدر اسلم خورشید نے کہا کہ پنڈت جواہر لعل نہرو کی سائنسی سوچ کی وجہ سے ہی آج ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بن رہا ہے، پنڈت جواہر لعل نہرو کو جدید ہندوستان کا معمار کہا جاتا ہے۔نہرو جی نے ہندوستان میں بڑے بڑے صنعتی و دیگراداروں کا قیام کیا، اور بڑے ڈیم، ایمس، انجینئرنگ کالج، اور یونیورسٹیاں قائم کیں۔ پنڈت جواہر لال نہرو نے ہندوستان کی ترقی کا بلیو پرنٹ تیار کیا، ترقی کی رفتار کو تیز کیا، ان کے ذریعہ کئے گئے کاموں نے آج کی نوجوان نسل کی مضبوط بنیاد رکھی،جسے بھلایا نہیں جا سکتا۔اس موقع پر اسلم خورشید، امیرالحسن جعفری ایڈوکیٹ، شیام سرن ایڈوکیٹ، وویک گپتا، افضل صابری، محمد ناظم، راجندر والمیکی، محتشم مختار، منگل سین، حاجی اکرم، حیدر انصاری وغیرہ نے تصویر کی گلپوشی کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔












