• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جون 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

بی جے پی ریزرویشن، آئین اور انتخابی نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے :کیجریوال

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 28, 2024
0 0
A A
بی جے پی ریزرویشن، آئین اور انتخابی نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے :کیجریوال
Share on FacebookShare on Twitter

امرتسر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 400 سیٹیں جیت کر ریزرویشن، آئین اور انتخابی نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ انہیں 400 سیٹیں چاہئیں۔ انہوں نے کہا، ‘‘مودی جی کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں۔ جب ہمیں اس کی وجہ معلوم ہوئی تو پتہ چلا کہ وہ پسماندہ اور درج فہرست ذاتوں کے لیے ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن میں ان سے لڑ رہا ہوں، جدوجہد کر رہا ہوں۔ ہم انہیں کسی بھی حالت میں ریزرویشن ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی مہنگائی، غربت، بے روزگاری، بھوک وغیرہ جیسے مسائل پر کبھی بات نہیں کرتے ۔ وہ کام کی بات کرنے کے بجائے منگل سوتر اور بھینس کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ مسٹر کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے پنجاب حکومت پر دئے گئے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجاب حکومت کو گرانے کی کھلی دھمکی دی ہے ۔ ان کا واضح مطلب یہ تھا کہ 4 جون کے بعد ہم عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو خرید کر یا توڑ کر پنجاب حکومت گرادیں گے ۔ انہوں نے مسٹر شاہ سے کہا کہ پنجابیوں کا دل بہت بڑا ہے ، آپ ان سے پیار سے کچھ مانگیں توضرور دیں گے ، لیکن پنجابیوں کو دھمکیاں مت دو۔ وہ آپ کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں گے ۔ مسٹر کیجریوال آج یہاں ‘بزنس مینس میٹ’ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔ مسٹر کیجریوال کے ساتھ، اے اے پی کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک، اے اے پی پنجاب کے انچارج جرنیل سنگھ، پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ،اے اے پی کے امرتسر کے امیدوار کلدیپ سنگھ دھالیوال اور ایم ایل اے اندربیر سنگھ ننجر اور جیون جیوت کور تقریب میں موجود تھے ۔ مسٹر کیجریوال نے پنجاب کے آڑھتیوں سے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آپ کو بچولیا کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کسان اور مزدور ملک کی ترقی کے لیے اہم ہیں اسی طرح تاجر، بزنس مین اور صنعت کار بھی اہم ہیں۔ صنعت کے بغیر کسی بھی ملک کی معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی۔ صنعتکار ملکی معیشت میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مرکزی حکومت نے پنجاب کے تقریباً 8500 کروڑ روپے روک رکھے ہیں، جس میں سے 5500 کروڑ روپے دیہی ترقیاتی فنڈز کے لیے ہیں۔ اس رقم سے پنجاب کے گاووں میں سڑکیں اور دیگر دیہی ترقیاتی کام ہونے تھے ۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے نیشنل ہیلتھ مشن کا پیسہ روک لیا ہے جس سے پنجاب میں محلہ کلینک اور سرکاری اسپتالوں کی بہتری کا کام ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے باوجود ہم نے صرف دو برسوں میں اپنے تقریباً تمام انتخابی وعدے پورے کر دیئے ۔ ہماری حکومت نے پنجاب میں بدعنوانی ختم کر دی ہے جس کی وجہ سے حکومت کا بہت پیسہ بچ رہا ہے ۔ اس رقم سے ہم پنجاب کے عوام کو مفت بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ اے اے پی کے کنوینر نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن کی حکومت والی ریاستی حکومتوں کو ہراساں کرتی ہے ۔ اب وہ کھل کر آمریت اور غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے ، جس ریاست میں وہ ہار جاتے ہیں، وہاں گورنر کے ذریعے ریاستی حکومت کو ہراساں کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب بھی ہماری حکومت کے کئی اہم بلوں کو روک رکھا ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist