نئی دہلی (یو این آئی) ننگشیمار کے دو شاندار گولوں کی مدد سے ہوپس فٹبال کلب نے شملہ ینگس ایف سی کو 3-0 سے شکست دے کر ڈی ایس اے ‘اے ڈویژن لیگ میں مکمل پوائنٹس حاصل کر لیے۔ ہوپس کا تیسرا گول ہبرٹسن ریمبائی نے کیا۔ دیگر میچوں میں ایم 2 ایم نے وریندر سنگھ کے دو گول کی بدولت گڑھوال یونائیٹڈ کو 2-1 سے شکست دی۔ ینگ بوائز ایف سی نے پلیئر آف دی میچ لنکیلن اور دیشان کے گول سے ویسٹ ہیروز کے خلاف 2-0 سے جیت درج کی۔
دارالحکومت دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہوپس اور شملہ ینگس کے درمیان کھیلا گیا میچ یکطرفہ رہا۔ فاتح ٹیم نے بہتر حکمت عملی سے کھیلتے ہوئے ماضی کی مشہور ٹیم کو چلنے نہیں دیا۔ فرنٹ لائن کھلاڑیوں نے باقی کے کام کو انجام دیا۔ نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچوں میں سخت دھوپ اور گرمی کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی لیکن بہتر ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیتے۔
بدھ کو سینئر ڈویژن کے میچوں میں یونائیٹڈ بھارت کا مقابلہ ہندوستان ایف سی سے (جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں) ہوگا جبکہ ایسٹ ونود نگر اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں انڈین ایئر فورس پالم کا مقابلہ شاستری کلب اور نیشنل یونائیٹڈ کا مقابلہ اجمل سے ہوگا۔












