بلند شہر سماج نیوز سروس: تھانہ ارنیا پو لیس نے ویر یش کے قتل معا ملہ کا راز فاش کر تے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ملزمین کے قبضہ سے واردات میں استعمال گاڑی اور ناجائزہ اسلحہ مع کارتوس بر آمد کئے ہیں ۔پو لیس نے ملزمین سے پوچھ تاچھ کے بعد معا ملہ درج کرکے انھیں جیل بھیج دیاہے ۔وا ضح رہے کہ تھانہ ارنیا علاقہ میں 26مئی 2024کو بڑگائو ں فلا ئی اوور کے پاس ایک شخص کی لاش ملی تھی ۔جس کی پہچان ویر یش سولنکی ولد کمل سنگھ ساکن گائوں عثماں پور تھانہ خورجہ کے طور پر ہوئی تھی ۔اس معا ملہ میں متوفی کے بھائی کے ذریعہ دی گئی تحریر کی بنیاد پر پو لیس نے مقدمہ درج کیا تھا ۔تھانہ ارنیا پو لیس نے مخبر کی اطلاع پر واردات میں ملوث کار سوار چار افراد کو ناجائز اسلحہ سمیت مو ضع اچل پور بمبے کی پلیا سے گرفتار کیا ۔ملزمین نے اپنے پردیپ راگھو ولد ہر پھو ل سنگھ ساکن مو ضع کرتیا تھانہ دھناری ضلع سنبھل (مقیم حال مو ضع چاندپور تھانہ کوتوالی دیہات بلند شہر )،ہیمنت ولد ریو تی پر ساد ساکن مو ضع چوغان پور تھانہ چھتاری ،انوج ولد کرپال سنگھ ساکن مو ضع مرسانہ کوتوالی دیہات بلند شہر ،پون ولد کنچھد ساکن مو ضع ڈھکرولی تھانہ خانپور بلند شہر بتا ئے ہیں ۔ایس پی دیہات روہت مشرا اور سی اوخورجہ ورون کمار سنگھ کے مطا بق ملزم پردیپ ،ہیمنت ،پو ن اور متوفی ویر یش جل نگم کے ذریعہ بنائی جارہی ٹنکیوں کی دیکھ بھال کر تے ہیں ۔ ملزم پردیپ کا ویر یش کے گھر آنے جانے سے اس کی بیوی سے تعلق ہوگیا تھا اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتاتھا ،مگر ویریش کے رہتے یہ سب ناممکن تھا ۔اس لئے ویر یش کو راستے سے ہٹانے کیلئے اس نے اپنے سا تھیوں کے سا تھ مل کر قتل کا منصوبہ تیارکیا ۔
ویر یش کو مارنے کیلئے انوج سے 60ہزار میں بات طے ہوئی تھی ۔منصو بے کے مطا بق 26مئی کو ویر یش کو بلا کر سبھی نے گاڑی میں بیٹھ کر شراب پی تھی ،جب ویر یش کونشہ ہوگیا تو گاڑی میں ہی انگو چھے سے گلا گھونٹ کر ویریش کا قتل کردیا اور لاش کو بڑگائوں فلا ئی اوور کے پاس پھینک کر فرار ہوگئے تھے ۔












