• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

عمان کی ٹیم میں عمان میں پیدا ہوا کوئی کھلاڑٰی نہیں ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 30, 2024
0 0
A A
عمان کی ٹیم میں عمان میں پیدا ہوا کوئی کھلاڑٰی نہیں ہے
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
عمان کی ٹیم تیسری مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں شرکت کررہی ہے۔ پہلی مرتبہ اس نے ہندوستان میں 2016 میں ہوئے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔ اس نے اس ٹورنامنٹ میں تین میچ کھیلے تھے جس میں ایک میں اسے فتح ملی تھی ، ایک میں شکست ہوئی تھی اور ایک میچ نامکمل رہا تھا۔2021 میں اس نے پہلے راونڈ میں جو تیں میچ کھیلے ہیں اس میں ایک میں اسے فتح ملی ہے اور دو میں شکست ہوئی ہے۔
اس ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں عمان کی جو پندرہ رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے اس میںکوئی بھی کھلاڑی ایسا ہے جو عمان میں پیدا ہوا ہے۔ سبھی کھلاڑی یا تو پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں یا ہندوستان میں۔ عمان کی ٹیم میں بارہ کھلاڑی پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں۔ یہ کھلاڑی کپتان عاقب الیاس، خالد کائل، محران خان، نسیم خوشی ، شعیب خان، ذیشان مقصود، محمد ندیم ، بلال خان، فیا ض بٹ، کلیم اللہ، شکیل احمد اور رفیع اللہ ہیں۔ اس میں سیذیشان مقصود، عاقب الیاس، بلال خان، فیا ض بٹ، کلیم اللہ، محمد ندیم اور نسیم خوشی اس سے پہلے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں شرکت کرچکے ییں۔ہندوستان میں پیدا ہوئے جو کھلاڑی عمان کی جانب سے اس عالمی کپ میں کھیل رہے ہیں وہ ایان خان، کیشب پرجاپتی اور پراتک اتاولے ہیں۔ ان میں سیایان خان، کیشب پرجاپتی اس سے پہلے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں شرکت کرچکے ہیں۔
کپتان عاقب الیاس عمان کی جانب سے تجربہ کار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے لیگ بریک اور آف بریک بالر نے ابھی تک48 جن ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی ہے انکی47 اننگوں میں29.40کی اوسط اور 125.50 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ نو نصف سنچریوں کی مدد سے1176رن بنائے ہیں۔وہ تین مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 90 رن ہے جو انہوں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف دوحہ میں16 ستمبر2023 کو دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ انہوں نے30 اننگوں میں97 اوور میں575 رن دیکر15.54 کی اوسط اور2 15.7 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ37 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ دو مرتبہ وہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی اوور میں دس رن دیکر چار وکٹ ہے جو انہوں نے بحرین کے خلاف کرتی پور میں3 نومبر2023 کو انجام دی تھی۔ سات ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں انہوں نے عمان کی قیادت کی ہے جس میں سے چار میچوں میں انہوں نے جیت دلائی ہے او ر تین میچوں میں شکست ہوئی ہے۔
عمان کے سابق کپتان ذیشان مقصود موجودہ ٹیم میں سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ییں۔ دا ئیں ہاتھ کے بلے باز اور بائیں ہاتھ کے اسپن بالر نے ابھی تک جو65 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں28.77 کی اوسط سے1295 رن بنانے کے ساتھ ساتھ 22.14 کی اوسط کے ساتھ 48 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے جن49 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی ہے اس میں28 میں کامیابی ملی ہے ، 20 میں شکست ہوئی ہے اور ایک میچ ٹائی رہا ہے۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی اور دائیں ہاتھ سے تیز بالنگ کرانے والے احمد فیاض بٹ بھی اس ٹیم کے رکن ہیں جو سیال کوٹ اور پاکستان کی 19 سال سے کم عمر ٹیم کی نمائندگی کرنے کے بعد عمان کے لئے کھیلے ہیں۔17 اگست 1993 کو سیال کوٹ میں پیدا ہوئے فیاض بٹ نے 29 نومبر2009 کو پالے کیلے میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی19 سال سے کم عمر ٹیم کے لئے کھیلے تھے۔ انہوں نے کل سات میچوں میں پاکستان کی 19 سال سے کم عمر ٹیم کے لئے کھیلے جس میں20.40 کی اوسط اور 25.80کے ساتھ دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایک مرتبہ وہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ لنکن میں23 جنوری2010 کو19 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف وہ27 اوور میں27 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ فیصل فیچرس

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist