محمد زاہد امینی
نوح،میوات،سماج نیوز سروس: قصبہ گھاسیڑہ کے سرکردہ لوگوں نے جمعرات کو مولانا شیر محمد امینی کی قیادت ونوجوان سماجی کارکن بھائی یوسف نظیر کی رہبری میں بجلی کی لچر سپلائی ومحکمہ کے ملازمین کی من مانی کو لیکر بجلی محکمہ کے XEN جناب رنبیر سنگھ سے ملاقات کر غیر معینہ کٹ، رات کے وقت بار بار فالٹ ہونا، بجلی فراہمی کا وقت 16 گھنٹے سے بڑھاکر کم ازکم 20 گھنٹہ کرناو گھاسیڑہ کیلئے اسپیشل لائن بچھانا وغیرہ مسائل کو لیکر کئی درجن لوگوں نے خوشگوار ماحول میں ضلع ہیڈ آفس نوح پہنچ کر بجلی سپلائی کے سلسلے میں اپنے مطالبات رکھے جس پر محکمہ کے ضلع افسر رنبیر سنگھ نے بڑی سنجید گی سے باتوں کو سنا اور تمام مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر تمام لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں مولانا شیرمحمد امینی،مولانا خورشید امینی، مولانا محمدزاہد مینی،مولانا نورالدین قاسمی،قاری عبد الماجد غفاری،اوصاف نمبردار، بھائی یوسف، ڈاکٹر ظفر الدین، ڈاکٹر رفیق،بھائی فخرالدین، حاجی حنیف،بھائی شرافت،حافظ اقبال وبھائی سلیم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔












