• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

بیدر کے گرونانک دیو انجینئرنگ کالج کے مسلم اور ہندو طلبہ کے دوگروپوں میں مارپیٹ ،2زخمی 17 مسلم طلبہ کے نام ایف آئی آرمیں درج

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 31, 2024
0 0
A A
بیدر کے گرونانک دیو انجینئرنگ کالج کے مسلم اور ہندو طلبہ کے دوگروپوں میں مارپیٹ ،2زخمی    17 مسلم طلبہ کے نام ایف آئی آرمیں درج
Share on FacebookShare on Twitter

بیدر، سماج نیوز سروس : کل(29؍مئی کی) دوپہر ایک بج کر 40منٹ پر بیدر کے گرونانک دیو انجینئرنگ کالج کے مسلم اور غیر مسلم طلبہ کے دوگروپوں میں اس وقت مارپیٹ شروع ہوگئی جب ای۔ فیسٹ کی تیاری کے لئے مبینہ طورپر ریہرسل کی جارہی تھی۔ذرائع کے بموجب اس ریہرسل کے دوران کالج کی جانب سے جنسیات اور مذہبیات سے متعلق گانے لگانے(اور گائے جانے) پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن چند طلبہ نے گانے لگانے والے فرد کو وہاں سے ہٹاکر ’’جے شری رام ‘‘ نامی نعروں والا مذہبی گیت لگادیا۔جس پر اقلیتی طلبہ بھڑک گئے اورطلبہ کے دوگروپوں کے درمیان مارپیٹ شروع ہوگئی۔ جس کی بناپر ایک آدھ طلبہ زخمی ہوگئے۔ جن کی جانب سے 17اقلیتی طلبہ پر مقدمہ درج کئے جانے کی اطلاع ہے۔ایس پی بیدر چن بسونا ایس ایل کے مطابق 30اور 31مئی کو گرونانک دیوانجینئرنگ کالج بیدر میں سالانہ ٹیکنو کلچرل فیسٹ ای۔ بز تقریب تھی ۔ دھرم گیت پر کچھ طلبہ ناچ رہے تھے ۔ جس پر چند طلبہ نے مخالفت شروع کردی ۔ کالج پرنسپل نے گاندھی گنج پولیس افسران کو فون کیا۔ جائے حادثہ پر پولیس نے پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ اس موقع پر دوطلبہ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لے جاکر علاج کرایاگیا۔ شکایت کنندہ کی شکایت پر 17اور دیگر طلبہ کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ شکایت وصولی کاسلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ دوسری طرف دونوں گروپوں میں شانتی بنائے رکھنے سی آرپی سی دفعہ کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کالج انتظامیہ نے 30اور 31؍مئی کوہونے والا ثقافتی پروگرام منسوخ کردیاہے۔ عوام اور طلبہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن بنائے رکھیں۔ جی این ڈی کالج کے پاس پولیس بندوبست کیاگیاہے تاکہ امن کو بحال کرنے میں مدد مل سکے۔ مگر ایس پی بیدر کی اس اپیل کاکوئی اثر دیکھنے کونہیں ملاہے۔ آج آرایس ایس کی طلبہ تنظیم اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی جانب سے ایک ریلی نکال کر ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم دینا اور اس موقع پر ایس پی کا موجود
رہنا، یہ بتاتاہے کہ پولیس کی گرفت چند طبقات پر کس قدر مضبوط اور چند طبقات پر کس قدر کمزور ہے۔ سنا ہے کہ کل شب شہر کے چند بااثر مسلمانوں کو محکمہ پولیس کی جانب سے مدعو کیاگیاتھا۔ وہاں کیابات ہوئی ، کیاکہاگیااس کی کوئی اطلاع ہمیں نہیں ہے۔ ایف آئی آر درج کرانے والے کانام نٹراج ولد راج کمار ہالے ہے۔ جس نے17مسلم طلبہ بشیر خان ، غفران ، انیس ، شیخ پاشاہ ، بلال ، منیب ، سرفراز، رضوان، فیضان ، عبدالعزیز ، عثمان ، سیف قریشی ، حسین قادری ، مرزا علی بشیر ، فرقان ذبیح اور دیگر 15افرادکے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ایف آئی آرکانمبر 86/2024 ہے۔حیرت اس بات پر بھی ہے کہ جن کے خلاف کیس کیاگیاہے ان طلبہ کو بالغ بتایاگیاہے اور 22سال کا ایک غیرمسلم طالب علم ہے جس کو نابالغ Minor لکھاگیاہے۔اسی طرح ایک اور غیرمسلم طالب علم (22سالہ) کو بالغ لکھاگیاہے اور نہ ہی نابالغ ۔ خانہ ایسے ہی چھوڑ دیاگیاہے۔ غالباً یہ دونوں طالب علم زخمی ہیں۔ حیرت اس بات پر ہے کہ طلبہ کے دوگروپ کی لڑائی میں بی جے پی سٹی صدر ششی ہوسلی شامل ہوچکے ہیں اور اسی طرح اے بی وی پی کے آج کے احتجاج میںسینئر لیڈراور ماہر تعلیم جناب ریون سدپا جلادھے اور دیگر لوگ شامل نظر آئے۔ اب جواباً NSUI ، SFI، دلت ودیارتھی پریشد، ایس آئی اواور دیگر طلبہ تنظیمیں کیااقدام کریں گی اس کابیدر کی عوام اور خصوصاً گرونانک دیو انجینئرنگ کالج کے طلبہ کو انتظار ہے۔واضح رہے کہ بیدر کے
رکن اسمبلی 4دفعہ کے انتخاب جیت چکے رحیم خان ہیں، اور اتفاق سے وہ فی الحال وزیر بلدیہ اور حج بھی ہیں۔ ان کاہمیشہ سے کہنارہاہے کہ انھیں انتخابات میں غیرمسلم بھا ئی کامیاب بناتے ہیں۔ اب ظاہر سی بات ہے کہ غیرمسلم بھائی چوں کہ انھیں سیاسی کامیابی دلاتے ہیں اسلئے مسلمان طلبہ کے خلاف ایف آئی آر کادرج ہونا ضروری ہوجاتاہے۔ جبکہ بیدر کامسلمان معاشرہ اس بات کو لے کرسخت ناراض ہے کہ بیدر اسمبلی حلقہ کا ایم ایل اے ایک مینارٹی مسلمان ہے اور اتفاق سے وزیر بھی ہے اوروہ مسلمان طلبہ کے تحفظ میں ناکام ہوجاتا ہے۔ اگر FIRکامعاملہ آگے بڑھتاہے (جیساکہ آگے بڑھتانظر آرہاہے) تو اس سے طلبہ کی تعلیم پر اثر ہوگا۔دوسری جانب چند سنجیدہ افرا دکامانناہے کہ ایس پی بیدر چن بسونا ایس ایل کسی بھی قسم کے معاملے کو نمٹانے کے لئے ہردم تیاررہتے ہیں، یہ معاملہ بھی بحسن وخوبی حل کرلیاجائے گااو ردونوں طرف کے طلبہ بھائی بھائی کی طرح کالج میںرہ کر پڑھائی کریں گے۔ مرکزی وزیر اور بید رکے بھاجپا رکن پارلیمان بھگونت کھوبا کا آج بیان آیاہے جوریاست کی کانگریس حکومت اور مسلم طلبہ کے خلاف ہے اور طلبہ کو کالج سے نکالنے کو کہاگیاہے۔ اب دیکھنایہ ہے کہ معاملہ تھم جاتاہے یاآگے بڑھتے ہوئے ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے، وزیر بلدی نظم ونسق رحیم خان اور ضلع انتظامیہ پر سوالیہ نشان کھڑا کرتاہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist