حیدرآباد،پریس ریلیز،ہمارا سماج: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ماڈل اسکول، واقع فلک نما، حیدرآباد کے طالب علم محمد محبوب علی کو تلنگانہ پولیوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے توصیف نامہ دیا گیا۔ 22 مئی 2024 کو یوم عالمی حیاتیاتی تنوع(World Biodiversity Day) کے موقع پر منعقدہ بین المدارس پینٹنگ مقابلے میں مانو ماڈل اسکول کے جماعت نہم کے طالب علم محمد محبوب علی نے پینٹنگ مقابلے میں شرکت کی اور شاندار مظاہرہ کیا۔ اسی ضمن میں کل (ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر) پربھاکر اور سی دھرمیندر راو ، ٹی جی پی سی بی کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر پرسنّا کمار نے محبوب علی کو میرٹ سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔ اس تقریب میں ماحولیاتی سائنسداں جے سومتی،ماحولیاتی انجینئر مادھوری اور ٹی ایس پی سی بی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس مقابلے میں شہر حیدرآباد کے مختلف اسکولوں سے تقریباً 150 سے زائد بچوں نے حصہ لیا تھا۔












