• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کاؤنٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل

ضلع انتظامیہ کی تیاریاں مکمل،سہارنپور شہر کی 33؍ اور دیوبند کی 27؍ راؤنڈ میں ہوگی گنتی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 4, 2024
0 0
A A
کاؤنٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند، سماج نیوزسروس:19؍ ویںلوک سبھا انتخابات ختم ہوگئے اور انتظار کی تمام گھڑیاں بھی اس وقت تک مکمل ہوچکی ہونگی جب آپ یہ خبر پڑھ رہے ہوں گے، پورے ملک کیابلکہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت ہندوستان جمہوریت کے فیصلہ پر ٹکی ہیں ،سبھی دیکھ رہے ہیں کہ کیا تیسری مرتبہ پھر ایگزٹ پول کے مطابق نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنیں گے یا کانگریس و انڈیا گٹھ بندھن کے لئے عوام نے ماحول سازگار بنایا ،تاہم دوپہر 12؍ بجے تک تمام حالات صاف ہوجائے گیں۔ سات مرحلہ کے انتخابات کے بعدآج چار جون کو ملک بھر میں ایک ساتھ ووٹوں کی گنتی ہوگی، جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، سہارنپور لوک سبھا سیٹ پر انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلی اور صبح چھ بجے سے روٹ تبدیل کردیاگیاہے۔ سہارنپور ضلع میں کل سات اسمبلی سیٹیں ہیںجن میں پانچ بہٹ،سہارنپور شہر،سہارنپور دیہات،دیوبند اور رامپور منیہاران سہارنپور لوک سبھا کے تحت آتی ہیں جبکہ دو اسمبلی سیٹیں گنگوہ اور نکوڑ کیرانہ لوک سبھا میں آتی ہیں۔ سہارنپور سے کانگریس کے عمران مسعود ، بی جے پی کے راگھو لکھن پال شرما کے درمیان سیدھامقابلہ ہے وہیں بی ایس پی سے ماجد علی بھی قسمت آزمائی کررہے ہیں، وہیںکیرانہ میں سابق رکن پارلیمنٹ چودھری منور حسن کی بیٹی اور رکن اسمبلی ناہید حسن کی بہن اقراء حسن اور بی جے پی کے موجودہ ایم پی پردیپ چودھری کے درمیان مقابلہ ہے۔ضلع انتظامیہ نے سہارنپور میں ووٹوں کی گنتی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جنتا روڈ پرواقع ویئر ہاؤس میں ہر اسمبلی سیٹ کے ووٹوں کی گنتی 14؍ 14؍ ٹیبل پر ہوگی۔ سب سے بیلٹ پیر کی گنتی ہوگی ،اس کے بعد ای وی ایم میں ڈالے گئے ووٹوں کو شمار کیا جائے گا، کاؤنٹنگ مقام کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں سے نظر رکھی جائے گی۔ سہارنپور لوک سبھا سیٹ کے لئے بارہ لاکھ 27؍ ہزار سے زائد لوگوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا،اس دوران کیرانہ لوک سبھا سیٹ کی نکوڑ اورگنگوہ کے ووٹوںکی گنتی بھی ویئر ہاؤس میں ہی ہوگی۔کل 70؍ ٹیبل لگائی جائینگی،ایک کے ساتھ ہی ایک رانڈ میں چودہ بوتھوں کی گنتی ہوگی۔اس سلسلہ میں ضلع انتخابی افسر ڈی ایم ڈاکٹر دنیش چندرا نے ووٹوں کی گنتی کو محفوظ طریقے سے انجام دینے کی تیاریوں کے بارے میں افسران کو اہم معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ سہارنپور شہر اسمبلی سیٹ کے لئے سب سے زیادہ 33 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور رام پور منیہاران اسمبلی سیٹ کے لئے سب سے کم 24 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی کی راؤنڈ وار معلومات ہر اسمبلی اور لوک سبھا کے لیے حلقہ وار دستیاب کرائی جائیں گی۔ سہارنپور لوک سبھا حلقوں میں بہٹ کے لئے 29 راؤنڈ، سہارنپور شہر کے لئے33، سہارنپور دیہات کے 28، دیوبند کے 27 اور رام پور منیہاران کے 24 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ کیرانہ لوک سبھا کے تحت آنے والی ضلع نکوڑ اور گنگوہ اسمبلی سیٹیوں کی ووٹوں کی گنتی نکوڑ 28؍ راؤنڈ اور گنگوہ اسمبلی سیٹ کی 29 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی کے لیے 15 میزیں لگائی جائیں گی جن میں ایک ٹیبل اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اور 14 ٹیبل ووٹوں کی گنتی کے لیے ہوں گے۔ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے لیے 10 ٹیبل لگائے جائیں گے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist