بلند شہر،سماج نیوز سروس:بلند شہر تھانہ چو لہ علاقہ میں بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرال والوں نے شادی شدہ خاتون کو ہراساں کر کے گھر سے نکال دیا۔ ملزمان شادی شدہ خاتون کو اس کے میکے میں گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔متاثرہ کے اہل خانہ نے پو لیس میں شکایت کرکے کارروائی کا مطا لبہ کیاہے ۔اطلاع کے مطا بق تھانہ چو لہ علاقہ کے گاؤں کی رہنے والی شادی شدہ خاتون نے بتایا کہ 22 فروری 2015 کو اس کی شادی دہلی کے رہنے والے ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد اس کے شوہر اور سسرال والوں کا رویہ بدل گیا۔ اس کے شوہر اور سسرال والے اسے روزانہ اضا فی جہیز کے طور پر گاڑی کا مطا لبہ کر تے ہوئے اسے ہراساں کرنے لگے ۔ کئی بار میکے والوں نے سماج کے لوگوں کو سا تھ لے کر بیٹی کے سسرال والوں سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ جمعرات کو اس کے شوہر اور سسرال والوں نے اس کے سا تھ گا لی گلوج کر تے ہوئے مارپیٹ کی جس سے متا ثرہ شدید زخمی ہوگئی ۔بعدہ سسرال والے زخمی حالت میں اس کے گاؤں کے باہر چھوڑ کر بھاگ گئے۔
شکایت ملنے پر پولیس کا کہناہے کہ معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔












