• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

امام خمینی ؒ کی تعلیمات ان کی عملی زندگی میں نظر آتی تھیں:سفیر ایران،ڈاکٹر ایرج الٰہی

بانیِ انقلاب اسلامی ایران کی35ویں برسی پر ایران کلچرہاؤس نئی دہلی میں یک روزہ سمینار کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 5, 2024
0 0
A A
امام خمینی ؒ کی تعلیمات ان کی عملی زندگی میں نظر آتی تھیں:سفیر ایران،ڈاکٹر ایرج الٰہی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ،پریس ریلیز،ہماراسماج:بانئی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی ؒکی ۳۵ویں برسی کے موقع پر ایران کلچرہاؤس میں ایک روزہ سمینار بعنوا ن’’خدمت خلق امام خمینی ؒکی نگاہ میں‘ ‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ایران کلچرہاؤس کے کلچرل کاؤنسلر ڈاکٹر فرید الدین فرید عصر نے تمام شرکاء مہمانان اور علمائے کرام کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ہمارے ملک کے بے حد مقبول صدر سید ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور دیگر ساتھی ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہوگئے۔ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ان سب کو شہدائے خدمت کے طورپر یاد کیا ہے۔یہ شہداء امام خمینی ؒ کے مکتبہ فکر کے سچے پیروکار تھے ۔ جنہوں نے امام خمینی کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاری اور ان سے سیکھتے رہے۔انہوں نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سب کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر سفیر ایران ڈاکٹر ایرج الٰہی نے کہا کہ اتنے برسوں کے بعد آج بھی امام خمینی ؒکا غم ہمارے دلوں میں تازہ ہے، صرف ایران ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک جیسے یوروپ ، انڈیا، سری لنکا وغیرہ میں امام خمینی ؒکی یاد میں پروگراموں کا اہتمام کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی اگر دنیا کے دوسرے لیڈروں کی طرح صرف سیاسی فکر رکھتے تو ان کے اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد پوری دنیا میں ان کے جانے کا غم نہیں منایاجاتا۔ امام خمینی ؒکی تعلیمات ان کی عملی زندگی میں بھی نظر آتی تھیں۔سفیر ایران نے کہا کہ ۱۹۶۳ء میں امام خمینی ؒنے ایران میں ایک تحریک شروع کی اور دو دہائی سے کم عرصہ میں بیحد طاقتور اور اسلحہ سے لیس شہنشاہیت کو شکست دے دی۔انہو ں نے مزید کہا کہ امام خمینی کے جانے کے ۳۵ برس بعد پوری دنیا میں ان کو یاد کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کا تعلق دین اسلام سے ہے، ان کی تحریک کے پیچھے جو بنیادی سبق تھا وہ اسلامی تعلیمات پر مبنی تھا۔پروفیسر عذرا عابدی نے اپنے تقریر میں رہبر انسانیت کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام شہداء کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتی ہوں جنہوں نے انسانی خدمت کے لئے اپنی جان دے دی نیز انقلاب اسلامی کے عظیم قائد امام خمینی نے ایران کی سرزمین پر ایک ایسے انقلاب کی بنیا د رکھی کہ جو آج اتنے سالوں کے بعد بھی اسی رفتار کے ساتھ ترقی کے منازل طے کررہاہے۔ مولانا رضی الاسلام سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ اسلام میں خدمت پر اتنا زیادہ زور دیا گیا ہے کہ اس کو عبادت کا درجہ دیا گیا ہے ۔ مولانا مراد رضا نقوی نے اپنی پُرمغز گفتگو میں کہا کہ امام خمینی نے دنیا کے مسلمانوں کو بتایا کہ اگر اسلام کے اجتماعی احکام کو نکال دیاجائے تو اس دین مبین میں سے سوائے بے روح جسد کے اور کچھ باقی نہیں رہتا، لہٰذا اسلام کا ایک بڑا حصہ اجتماعات پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ خدمت کے لئے اپنی فلاح کو مت دیکھو بلکہ انسانیت کو دیکھو یہ پیغام امام خمینیؒ نے دنیا کو دیا تھا اور آج ان کے جانے کے ۳۵ سال بعد بھی پوری دنیا میں یہ پیغام گونج رہا ہے۔ شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ کے امام مولانا محسن تقوی ،مسلم پولٹیکل کونسل آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے کہا کہ امام خمینی دنیا کے واحد ایسے رہنما ہیں جنہوں نے فلسطین کے مظلوموں کے لئے آواز اٹھائی اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کا دن جمعۃ الوداع کو یوم قدس قرار دیایہی وجہ ہے کہ آج دنیا نے امام خمینیؒ کے سیرت وافکار کو فراموش نہیں کیا، ہمالیہ ڈرگز کمپنی کے ایم ڈی ڈاکٹر سید فاروق نے بھی اس موقع پر امام خمینی کو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی،انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒنے اتحاد ووحدت کا درس دیا نیز ہمیں خدمت خلق کا جذبہ رکھنے کے لئے ان کی زندگی کا مطالعہ کرنا بیحد ضروری ہے۔شرکاء جلسہ میںعرس کمیٹی کے چیرمین ایف اے اسماعیلی، مولانا شاہین قاسمی، سید محمود اختر،خطاط عبد المنان،پروفیسر عراق رضا زیدی،مولانا غازی قمی،مولانا شیخ ممتاز،انظر الباری،زاہدحسین،اچاریہ یشی جی بدھسٹ،فرمان چودھری کے علاوہ محترمہ پریرنا شرما بھاٹیہ،نریش پوری ممبئی،اچاریہ گوداس جی، کیرالا،ایڈوکیٹ کنیکا چوہان،ایڈوکیٹ حارث عثمانی کے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر متعدد سماجی اور مذہبی تنظیموں نے شرکت کی۔ آخر میں ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندہ مہدی مہدوی پورنے ملک وملت کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی ۔پروگرام کا آغاز مولانا حیدر مہدی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض مہدی باقر خان نے انجام دئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

    وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

    اپریل 1, 2026
    توانائی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    توانائی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    اپریل 1, 2026
    مودی حکومت کی اسمارٹ سٹی اسکیم دھوکہ ثابت ہوئی : راہل

    مودی حکومت کی اسمارٹ سٹی اسکیم دھوکہ ثابت ہوئی : راہل

    اپریل 1, 2026
    بی جے پی کی شبیہ اور روپے میں گراوٹ: اکھلیش یادو

    بی جے پی کی شبیہ اور روپے میں گراوٹ: اکھلیش یادو

    اپریل 1, 2026
    وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

    وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا افتتاح کیا

    اپریل 1, 2026
    توانائی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    توانائی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے حکومت سرگرم

    اپریل 1, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist