لبنان:لبنان میں امریکی سفارت خانے پر بدھ کی صبح فائرنگ کے تناظر میں لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ عوکر کے علاقے میں امریکی سفارت خانے پر شامی شہریت کے حامل ایک شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور علاقے میں تعینات فوجی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔فوج نے’ایکس‘پلیٹ فارم پر ایک بلاگ پوسٹ میں مزید کہا کہ شوٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اتحقئقات کی جا رہی ہیں۔واقعے کے بعد لبنان میں امریکی سفارت خانے نے تصدیق کی کہ سفارت خانے کے داخلی دروازے کے قریب چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ میں اس کی تمام سہولیات محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "تحقیقات جاری ہیں اور ہم فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے لبنانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں”۔
ایک ذریعے نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ ایک بندوق بردار نے بیروت میں امریکی سفارت خانے پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اکیلا تھا۔ فوج نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ اس کے لباس اور اسلحے سے اس کی داعش سے وابستگی ظاہر ہوتی ہے۔اس سے قبل لبنانی میڈیا نے بتایا تھا کہ بیروت میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین عناصر نے فائرنگ کی اور لبنانی فوج نے حملہ آوروں میں سے ایک کو ہلاک کر دیا۔اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عوکر میں سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں اب تک ایک شخص ہلاک اور حملہ آور گروپ کا ایک زیر حراست رکن اور سفارت خانے کا ایک محافظ زخمی ہوا ہے۔












