• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

امت شاہ کا بیان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 29, 2022
0 0
A A
امت شاہ کا بیان
Share on FacebookShare on Twitter

(سید مجاہد حسین)

گجرات میں الیکشن اب نزدیک ہیں ،بی جے پی کے لئے ریاست کے الیکشن پارٹی کی عزت کا سوال بنے ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم مودی سمیت بی جے پی کی اعلیٰ سطح کے لیڈرگجرات کی انتخابی مہم میں پوری محنت سے ریلیاں کرنے میں مصروف ہیں۔کہا جاتاہے کہ اگلے دو دنوں میں وزیر اعظم مودی گجرات میں پچاس ریلیا کریں گے ۔بہر حال ،گجرات میں بی جے پی تن من دھن سے اسمبلی انتخاب کی جنگ جیتنے کے لئے کمر کسی ہوئی ہے اور وہ کوئی موقع ایسا ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتی ،جس سے پارٹی کو کوئی فائدہ مل جائے۔چونکہ بی جے پی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انتخابات جیتنے کیلئے فرقہ وارانہ ماحول سازی کر کے ووٹروں کی تقسیم کرنا بہ خوبی جانتی ہے یا عوام میں نفرت پھیلا کراقتدار حاصل کرنے سے نہیں ہچکچاتی ہے ۔اس کی ایک جھلک جمعہ کو بھی اس وقت دیکھنے کو ملی جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گجرات کی ایک ریلی میں دھواں دار تقریر کررہے تھے اور کانگریس کو نشانہ بنا رہے تھے لیکن اس میں وہ گجرات فسادات کا ذکر کرنے سے نہیں چوکے ۔ انہوںنے 2002 فسادا کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کو مورد الزام تو ٹھہرایا ، ساتھ ہی گجرات میں مبینہ طور سے امن کیلئے بی جے پی کی (اپنی) پیٹھ بھی تھپتھپائی ۔لیکن ان کی بیان بازی کا جواب مجلس اتحاد المسلمین کے سربرا ہ اسد الدین اویسی نے ترکی بہ ترکی دے کر لاجواب کردیا ۔شاہ کا کہنا تھا کہ سال 2002سے پہلے گجرات کے حالات ٹھیک نہیں رہتے تھے ،دنگے اور فسادات ہوا کرتے تھے،جس میں کانگریس کا مکمل ہاتھ رہتا تھا۔انہوںنے کہا کہ پہلے گجرات میں سماج دشمن عناصر تشدد میں ملوث ہوتے تھے اور کانگریس ان کی حمایت کرتی تھی لیکن 2002 میں’سبق سکھائے جانے‘ کے بعد، مجرموں نے ایسی سرگرمیوں کو روک دیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست میں ’مستقل امن‘ بحال کیا۔ا نہوں نے کہا کہ بی جے پی نے فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرکے گجرات میں مکمل امن قائم کیا ہے۔ کانگریس مختلف برادریوں اور ذاتوں کے افراد کو ایک دوسرے کے خلاف اکساتی تھی۔ کانگریس نے اس طرح کے فسادات کے ذریعے اپنا ووٹ بینک مضبوط کیا اور سماج کے ایک بڑے طبقے کے ساتھ ناانصافی کی۔شاہ نے دعویٰ کیا کہ گجرات میں 2002 کے فسادات اس لیے ہوئے تھے کہ مجرموں کو طویل عرصے تک کانگریس کی حمایت کی وجہ سے تشدد میں ملوث ہونے کی عادت پڑ گئی تھی۔ سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا،لیکن 2002 میں سبق سکھائے جانے کے بعد، ایسے عناصر نے (تشدد کا) راستہ چھوڑ دیا۔ وہ 2002 سے 2022 تک تشدد سے دور رہے۔مرکزی وزیر داخلہ کی جوشیلی تقریر پر چو طرفہ سوالوں کی جھڑی لگ گئی ،سوال کیا گیا کہ یہ کون سا گجرات ہے جہاں مظلوموں کے ساتھ جرم کرنے والوں کو چھوڑ دیا گیا؟ادھرمجلس کے صدر اویسی کے سوالا ت سے بی جے پی خاموش ہے۔اویسی نے امت شاہ کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ ’’(احمد آباد) حلقہ کے ایم پی امت شاہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے 2002 میں جو سبق سکھایا تھا وہ یہ تھا کہ بلقیس کے ریپ کرنے والے آپ سے چھوٹ جائیں گے، جو سبق آپ نے سکھایا وہ یہ تھا کہ آپ بلقیس کی تین سالہ بیٹی کے قاتلوں کو رہا کر دیں، آپ نے ہمیں یہ بھی سکھایا کہ احسان جعفری کو قتل کیا جا سکتا ہے‘۔ اس کے ساتھ ہی اویسی نے سوال کیا کہ ’’امت شاہ جی آپ نے 2020 کے دہلی فرقہ وارانہ فسادات کے فسادیوں کو کیا سبق سکھایا؟ ‘،آپ یہ بتائیں!۔ لہذااویسی کے سوال کا بی جے پی کو خاموشی توڑتے ہوئے جواب دینا چاہئے ،لیکن وہ بچ رہی ہے ۔
در اصل بی جے پی کے بارے میں یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اس نے ہمیشہ نفرت کا بیج بو کر اقتدار حاصل کیا ہے ،ایسا شاید ہی کبھی ہوا ہو کہ اس کے لیڈروں نے زہر نہ اگلا ہو یاہندو اور مسلمانوں میں دوریاں بڑھانے والی بیان بازی نہ کی ہو!۔شاید یہی وجہ رہی کہ گجرات کی ریلی میں امت شاہ کو گجرات فسادات یاد آگئے اور کانگریس کا سہارا لیا۔جس کے بہانے سے انہوںنے ایک تاریخی اوربھیانک اور نسل کش فساد کا ذکر کیا اور انتخابی روٹیاں سیکیں ۔کچھ لوگوں کے مطابق شاہ کے بیان سے لگتا ہے کہ گجرات میں اب مکمل امن قائم ہے ،بدعنوانی سے پاک ہے ، قانون کا بول بالا ہے یا پھر بی جے پی حکومت کے کام اور فیصلے مکمل طور سے انصاف پر مبنی ہوتے ہیں!۔ظاہر ہے گجرات فسادات کا ذکر کیا گیا تھا تو انہیںفسادات کی متاثرہ بلقیس کیس کے گیارہ مجرموں کی غیرمنصفانہ رہائی کا بھی ذکر کرنا چاہئے تھا!۔ حال ہی میں پیش آئے موربی کے اس پل کے حادثہ کا بھی ذکر کرنا چاہئے تھا جس میں ڈیڑھ سو کے قریب لوگ مارے گئے تھے ،کئی لاپتہ ہیں اور سینکڑوں زخمی پڑے ہیں۔جبکہ الہٰ آ باد ہائی کورٹ حکومت گجرات پر برس رہا ہے اور اس سے حادثہ کے ذمہ داروں کے نام پوچھ رہا ہے۔
بہر حال ،وزیر داخلہ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی گجرات فسادات کا ذکر کرکے ووٹ حاصل کرنے کیلئے بے تاب ہے ،کانگریس کا توبس بہانا تھا !۔عجیب بات ہے کہ عوام یہ بات کیوں نہیں سمجھنا چاہتی ہے۔کیا عوامی مسائل اب ختم ہوگئے ہیں اور گجرات کے لوگوں کو حکومت سے کوئی شکایت نہیں ہے ؟کیا بی جے پی کا ’’گجرات ماڈل‘‘ یہی ہے کہ قتل اور زنا کے مجرموں کو چھوڑ دیا جائے ،حادثہ میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہوجانے کے باوجود کان پر کوئی جوں نا رینگ رہی ہو،مرنے والوں کو معمولی رقم دے کر ٹرخادیا جائے ؟یہ بے حد شرم کی بات ہے کہ عوام کی آنکھ پر مذہب کا ایسا پردہ ڈال دیاگیا ہے کہ انہیں کچھ سجھائی نہ دے رہا ہے !۔ اگر وہ اسی میں خوش ہیں تو ظاہر ہے سیاسی لیڈر کو اس سے کیوں سرو کارہو کہ وہ مسائل یاادھورے کام کی بات کرے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist