کنشاسا (یو این آئی) مغربی جمہوری جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) میں پیر کی رات دیر گئے ایک دریا میں ایک کشتی الٹنے سے 21 بچوں سمیت کم از کم 86 لوگوں کی موت ہو گئی۔مقامی ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب لیڈیبا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ یہ کشتی موشی شہر سے ڈی آر سی کے دارالحکومت کنشاسا جا رہی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک 185 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ کشتی پر سوار مسافروں کی تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہے۔












