سعودی عرب:سعودی عرب میں عازمین حج کی مکہ معظمہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مدینہ منورہ پہنچنےوالے18 عازمین حج کو مختلف ہسپتالوں سے ایمبولینسوں کے قافلے کے ہمراہ مشاعر مقدسہ کے لیے روانہ کیا گیا۔یہ عازمین سعودی عرب پہنچنے کے بعد مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے تھے جنہیں مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔آج بدھ کو فجر کے وقت 18 عازمین کو 31 ایمبولینسوں کے قافلے میں مشاعرمقدسہ کی طرف روانہ کیا گیا جہاں انہیں جبل رحمت ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا اور مناسک حج کی ادائی تک ان کا وہاں علاج کیا جائے گا۔ ان عازمین کا تعلق 12 مختلف ممالک سے ہے۔وزارت حج نے وضاحت کی کہ اس قافلے میں 31 ایمبولینسوں کا ایک مربوط بیڑا شامل ہے، جو تمام مربوط طبی آلات سے لیس ہے، جس میں 133 خصوصی پریکٹیشنرز شامل ہیں، جن میں ڈاکٹر، نرسیں اور طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔ اس قافلے میں مدینہ منورہ کی’شاہراہ ھجرت‘ پر تعینات 6 ایمبولینسیں شامل ہیں۔ دو ایمبولینسیں انتہائی نگہداشت کے لیے مختص ہیں۔ 4 سپورٹ ایمبولینس یونٹوں کے علاوہ ایک مربوط آکسیجن کیبن، ایک موبائل فرسٹ ایڈ ورکشاپ اور مریضوں کےلواحقین کو لے جانے کے لیے ایک بس الگ سے شامل ہے۔












