• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نام اور ساکھ پر قبضہ کرنے کی کوشش قابل مذمت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 15, 2024
0 0
A A
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نام اور ساکھ پر قبضہ کرنے کی کوشش قابل مذمت
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہمارا سماج:آل انڈیامسلم مجلس مشاورت کےصدر جناب فیروزاحمدایڈوکیٹ نے مشاورت کےتعلق سے کچھ لوگوں کے ذریعےرجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ کا فتنہ کھڑاکرنےاور یہ دعویٰ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہےکہ ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (رجسٹرڈ) کے صدر منتخب کیے گئے ہیں ۔انہوں نے جمعہ کویہاں میڈیاکے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ مشاورت کے تعلق سے 11جون 2024کو شائع کی گئی ڈاکٹرظفرالاسلام خاں کی پریس ریلیز فتنہ پروری کی بدترین مثال ہے اوروہ اس پراپنا سخت احتجاج درج کراتے ہیں کہ کچھ اخباروں اورسوشل میڈیا پلیٹ فارموں نے ان کےسراسربے بنیاد اور غیرقانونی دعووں کو یک طرفہ طور پر بغیر کسی تحقیق و تفتیش کےشائع کیا جس سے ارکان و ہمدردان مشاورت میں غلط فہمیاں اوربےچینی پھیلی۔ انہوں نے کہاکہ مشاورت جیسی معروف ، معتبر اور باوقارتاریخی تنظیم کے تعلق سے یہ رویہ کسی بھی صورت میں مناسب نہیں ہےکہ کسی نے اس کو شائع کرنے سے پہلے مشاورت کے دفتر سے رابطہ کرنے کی زحمت تک گوارانہیں کی۔آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر فیروزاحمد ایڈوکیٹ کے پریس نوٹ کا متن حسب ذیل ہے:1. نہایت افسوس کا مقام ہے کہ ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں مشاورت(رجسٹرڈ) کا صدر منتخب کیے جانے کے دعویٰ کے ساتھ ایک فرضی رجسٹرڈ ایڈریس اور اپنے گھر کے پتے کا استعمال کرکے ایک غیرقانونی متوازی مشاورت بنانے اور مشاورت کے رجسٹریشن اور ملت کےایک گرانقدرورثے پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔2. 9جون 2024کو نیوہورائزن اسکول(بستی حضرت نظام الدین،نئی دہلی) میں طلب کردہ ظفرالاسلام خاں کی نام نہاد میٹنگ میں مشاورت کے کل 150ارکان میں سے صرف 11ممبران شریک تھے اوران کے علاوہ کچھ سابق ارکان اوران کےکچھ دوست ورفقائےکار تھے۔ موصوف نےاپنی نام نہاد مشاورت کے ارکان کی ایک فہرست جاری کی تھی جس میں 128 افراد کے نام شامل ت ہیں جن کو میٹنگ کا دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ مشاورت کے دو ممبروں سے کئی ارکان مشاورت کو باربار فون کرایا اور اس میٹنگ کو اصل مشاورت کا میٹنگ بتاکر ان کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ پھربھی شرکا کی تعداد صرف 30 کے آس پاس تھی ۔ارکان کی اتنی تعداد تو مشاورت کی مجلس عاملہ میں ہوتی ہے۔3. ڈاکٹر ظفرالاسلام نے جن لوگوں کو اس میٹنگ کا دعوت نامہ بھیجا تھا، ان کی اکثریت نے ان کے رجسٹرڈ مشاورت کے نام سے متوازی مشاورت کا فتنہ کھڑاکرنے کی کوششوں پر سخت احتجاج کیاتھا ۔ ظفرالاسلام خاں کے نام ایک ایسے مراسلہ کا متن حسب ذیل ہے:السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام خان صاحب۔آپ کا 9 جون 2024 کو دہلی میں مشاورت کے نام سے اجتماع کرنے کا دعوت نامہ موصول ہوا، شکریہ۔غور کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ایک بار پھر متوازی مشاورت کھڑی کر نے کے عمل سے میں ذاتی طور پر اتفاق نہیں کرتا اس لئے 9 جون 2024 کی میٹنگ میں شریک نہیں ہو پاؤں گا۔مولانا محمد سالم قاسمی صاحب کی 2003 میں رجسٹرڈ مشاورت جسکا میں بھی رکن تھا اس کا انضمام سن 2013 میں سن 1964ء میں قائم ہوئی آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت میں بحسن خوبی ہو چکا ہے اور اس کا رجسٹریشن بھی اسی قدیم مشاورت کے سپرد کیا گیا تھا اس لئے اس رجسٹریشن پر کسی بھی طرح سے کچھ افراد کا دعوہ کرنا اخلاقی اور شرعی اعتبار سے مناب نہیں ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist