بیروت:حزب اللہ نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اس نے مشرقی لبنان میں جماعت اسلامی کے ایک رہ نما ایمن غطمہ کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کےجواب میں شمالی اسرائیل میں ایک فوجی کیمپ اور دیگر بیرکوں نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب تنظیم نےایک روز قبل ایک ویڈیو ریلیزکی تھی جس میں اسرائیل کے اندر اہم ملٹری اور حساس مراکز دکھائے گئے ہیں۔
جماعت اسلامی لبنان کو حماس کے قریبی دھڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ گذشتہ روز جماعت اسلامی نے اپنے رہ نما "ایمن غطمہ” کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد سوگ کا اعلان کیا تھا۔ غطمہ ک اسرائیلی فوج نے مغربی بقاع کے الخیرہ قصبے میں ایک پر بمباری کے نتیجے میں ہلاک کیا تھا۔
اسرائیل نے زور دے کر کہا کہ اس نے حملے میں ایک ایسے عسکریت پسند کو نشانہ بنایا ہے جو اپنے دھڑے الفجر گروپ اور حماس کو ہتھیار فراہم کرنے کا ذمہ دار تھا”۔
خیال رہے کہ الفجرگروپ لبنان میں جماعت اسلامی کا عسکری ونگ بتایا جاتا ہے۔
آج اتوار کو حزب اللہ نےکہا تھا کہ اس کے جنگجوؤں نے بیت ہلیل فوجی ہیڈ کواٹر پر ڈرون سے حملہ کیا جس میں اسرائیلی فوجی افسران کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ الخیارہ میں گذشتہ روز ہلاک ہونے والے الفجر فورس کے رہ نما ایمن غطمہ کے قتل کا بدلہ ہے۔












