• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل اور حزب اللہ میں بڑھتا تصادم خطے کیلئے ’تباہ کن‘، اقوام متحدہ کا انتباہ

یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع پر ’سخت پریشان‘ ہیں:ٹور وینیسلینڈ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 27, 2024
0 0
A A
اسرائیل اور حزب اللہ میں بڑھتا تصادم خطے کیلئے ’تباہ کن‘، اقوام متحدہ کا انتباہ
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تصادم بڑھا تو اس کے نتائج لبنان اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے لیے تباہ کن ہوں گے۔
عرب نیوز کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینیسلینڈ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لیے فوری طور پر بات چیت کا آغاز کریں۔
سرحد کے قریب دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں کے دوران فائرنگ کے واقعات کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’خطے میں تصادم کے بڑھتے خدشات حقیقت پر مبنی ہیں اور اس سے ہر صورت بچنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔‘
لبنان اور اسرائیل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینیسلینڈ سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے جس میں قرارداد 2334 پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کو 2016 میں مںظور کیا گیا تھا اور اس میں اسرائیلی آبادکاری کے حوالے سے تمام سرگرمیوں کے خاتمے، شہریوں کے خلاف تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کے ساتھ ساتھ طرفین سے بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اشتعال انگیزی کے اقدامات اور بیان بازی سے گریز کریں۔
ٹور وینیسلینڈ کا کہنا تھا کہ وہ یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع پر ’سخت پریشان‘ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان بستیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے اسرائیل سے ایسے تمام اقدامات بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیلی فوج اور فسلطینیوں کے درمیان مسلح جھڑپوں میں شدت اور فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کی طرف سے فلسطینیوں پر مہلک حملوں کے باعث بھی کشیدگی بڑھی ہے، حملے کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔‘وینیزلینڈ نے غزہ میں جاری صورت حال کو علاقائی عدم استحکام کا باعث قرار دیا اور فوری طور پر تمام یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کونسل اراکین کو بتایا کہ ’معاہدہ ٹیبل پر موجود ہے اور میں اس تک پہنچنے میں مصر، قطر اور امریکہ کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔‘انہوں نے غزہ میں انسانی صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں اسرائیل کی جانب سے انسانی بنیادوں سامان کی فراہمی اور محفوظ ماحول کی بہت کمی ہے اور اس کے لیے اسے بغیر کسی تاخیر کے اقدامات کرنے چاہییں۔‘
اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت کے سربراہ میکسیمو ٹوریرو نے بھی خبردار کیا کہ غزہ میں شدید قحط کا خطرہ ہے۔نئے تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ نصف سے زائد آبادی کے پاس گھروں میں کوئی کھانے پینے کا سامان موجود نہیں اور 20 فیصد سے زائد لوگ کچھ کھائے پیے بغیر شب و روز کاٹ رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist