• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست، انڈیا ٹی20 کرکٹ کا دوبارہ چیمپئن

بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر محض 169رنز ہی بناسکی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 1, 2024
0 0
A A
سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست، انڈیا ٹی20 کرکٹ کا دوبارہ چیمپئن
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی  (آئی این ایس انڈیا ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو سات رنوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر محض 169رنز ہی بناسکی۔ بھارت نے 2007 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی تھی اور اب 17برس کے طویل عرصہ بعد پھر سے ٹی ٹوینٹی کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔بھارت کی شروعات کافی خراب رہی اور جنوبی افریقہ نے پہلے گیند بازی کرتے ہوئے 35 رنز پر بھارت کی تین وکٹیں گرا دیں۔ ورلڈ کپ فائنل، جو کہ بارباڈوس (ویسٹ اینڈیز) میں کھیلا گیا، روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان روہت شرما نے دو چوکوں سے اچھی شروعات کی تاہم ٹیم انڈیا کے کپتان نو رن کے مجموعی اسکور کے بعد مہاراج کی گیند پر کلاسن کو کیچ دے بیٹھے۔روہت شرما کے بعد کریز پر بلے بازی کرنے اترے رشبھ پنت بغیر کھاتہ کھولے ہی واپس پویلین لوٹ گئے۔ مہاراج کی گیند پر پنت، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر ڈی کاک کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کے بعد سوریہ کمار یادو کریز پر اترے اور محض چار گیندوں کا سامنا کرکے تین رنز بنانے کے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ ان کا وکٹ رباڈا نے لیا۔ٹیم انڈیا کی بلے بازی شروعات میں کافی خراب رہی اور محض 34 رنز پر اس نے اپنے تین کھلاڑیوں کو کھو دیا۔ کریز پر وراٹ کوہلی اور اکشر پٹیل کے مابین اچھی شراکت کے سبب بھارت نے تیرہ اوورز میں 98 رنز بنائے۔ چودہویں اوور کی پہلی گیند پر ہی اکشر پٹیل نے چھکا مار کر ٹیم کے مجموعی اسکور کو 100رنز کے پار کیا، تاہم وکٹ کیپر ڈی کاک کے بہترین تھرو کے باعث اکشر پٹیل رن آؤٹ ہو گئے۔ اکشر پٹیل 106 کے مجموعی اور 47 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے چار چھکوں کی مدد سے محض 31 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔وراٹ کوہلی نے اپنی نصف سنچری تک کافی احتیاط سے کھیلتے رہے تاہم اس کے بعد انہوں نے دھواں دار بلے بازی کی اور 76 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ کوہلی نے 59 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 76رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو 177رنوں کا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ہدف کے تعاقب میں میں جنوبی افریقہ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور محض 12رنز پر اس کے بھی دو بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ تاہم وکٹ کیپر ڈی کاک اور کرسٹن اسٹبس کے مابین بہتر شراکت نے جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم کر دی۔اسٹبس 31 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ ڈی کاک بھی جلد ہی چھکا مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسری جانب ہنرک کلاسن نے میچ کا رخ ہی بدل دیا اور چھکوں اور چوکوں کی بارش سے میچ کو تیس گیندوں میں تیس رنوں کے ہدف تک پہنچا دیا۔کلاسن نے اکشر پٹیل کے اوور میں دو چھکے اور دو چوکے مارے جبکہ دو وائیڈ بالز کی وجہ سے یہ اوور انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔ اکشر پٹیل کے اوور میں 24 رنز اسکور کیے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما نے بمرا کو بال دی جو وکٹ لینے میں ناکام رہے لیکن انھوں نے اپنے اوور میں محض چار رنز دیئے۔ اگلے اوور میں پانڈیا نے کلاسن کو آؤٹ کیا جس سے میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔کلاسن نے 33 گیندوں پر شاندار 52 رنز بنائے اور بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد افریقہ پاری تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ اٹھارہویں اوور میں جسپریت بمراہ نے محض دو رنز دیکر مارکو جانسن کو کلین بولڈ کر دیا۔ انیسویں اوور میں بھی ارشدیپ سنگھ نے اپنا جادو دکھایا اور محض چار رنز دئے اور افریقہ کے سامنے آخری اوور میں سولہ رنز کا مشکل ہدف رکھا۔آخری اوور کی پہلی گیند پر ہی ہاردک پانڈیا نے ملر کو آؤٹ کیا۔ ملر نے چھکا مارنے کی کوشش کی تاہم سوریہ کمار یادو نے باونڈری لائن پر بہترین کیچ لیکر میچ کو واپس اپنی ٹیم کے حق میں موڑ دیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم آخری اوور میں 16رنز نہ بنا سکی اور سات رنوں سے ورلڈ کپ کا فائنل میچ ہار گئی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist