نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا )
انڈین کرکٹ ٹیم نے 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔بھارت کی اس جیت کے بعد ٹیم انڈیا کو ہر کوئی مبارک باد دے رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی۔ پی ایم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ہماری ٹیم نے T20 ورلڈ کپ شاندار طریقے سے جیتا ہے! ہمیں بھارتی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، یہ میچ تاریخی تھا۔پی ایم مودی کے علاوہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھاکہ ورلڈ کپ میں شاندار جیت اور پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کے لیے ٹیم انڈیا کو مبارکباد۔ سوریا، کیا زبردست کیچ ہے! روہت، یہ جیت آپ کی قیادت کا ثبوت ہے۔ راہل داراوڑ، میں جانتا ہوں کہ ٹیم انڈیا آپ کی رہنمائی سے محروم رہے گی۔ ’’مین ان بلیو ‘‘نے ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔صدر دروپدی مرمو نے جیت کے بعد لکھا، ٹیم انڈیا کو T20 ورلڈ کپ جیتنے پر میری دلی مبارکباد۔ کبھی ہار نہ ماننے والے جذبے کے ساتھ، ٹیم نے مشکل حالات پر قابو پالیا اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ میں یہ ایک غیر معمولی فتح تھی۔ شاباش، ٹیم انڈیا! ہمیں تم پر فخر ہے۔اس کے علاوہ مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ نے بھی ایکس پر لکھا، ‘ہم چمپئن ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد۔ یہ ایک زبردست ٹیم کی کوشش تھی۔ ہمارے دلوں کی ہر دھڑکن کے ساتھ، 1.4 بلین بھارتی اس عظیم فتح کا جشن منا رہے ہیں! پورے ملک کا سر فخر سے بلند ہو رہا ہے۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آج تاریخ رقم کی ہے۔ روہت شرما، پوری ٹیم اور معاون عملہ کو میری دلی مبارکباد جنہوں نے 17 سال بعد باوقار T20 ورلڈ کپ جیتنے کا اپنا خواب پورا کیا۔ ہمارے ملک کو خوشی اور جشن منانے کے لیے یہ موقع دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔اس کے علاوہ بھی بہت سے سیاسی رہنماوں جیسے شرد پورا، دیویندر فڑنویس اور دیگر ورائے اعلیٰ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار جیت کے لیے ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔بھارت کی اس جیت کے بعد ٹیم انڈیا کو ہر کوئی مبارک باد دے رہا ہے۔












