• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ہندوستان نے جیتا 17سال بعد دوسری مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 1, 2024
0 0
A A
ہندوستان نے جیتا 17سال بعد دوسری مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
ہندوستان نے برج ٹاون میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دیکر دوسری مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 176رن بنائے تھے۔ وراٹ کوہلی نے87 منٹ میں59 بالوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 76 رن بنائے۔ ہندوستان کا یہ اسکور ٹونٹی ٹونٹی فائنل میں سب سے زیادہ اسکور تھا۔ اس سے پہلے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز آسڑیلیا کے پاس تھا جس نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوبئی میں14 نومبر2021 کو ہوئے فائنل میں18.5 اوور میں دو وکٹ پر173 رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 169 رن بنائے جسکی وجہ سے اسے سات رن سے شکست ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہنریچ کلاسن نے 33 منٹ میں27 بالوں پر دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مد د سے52 رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کو 24 بالوں پر 26 رن کی ضرورت تھی اور اسکے پانچ کھلاڑی آوٹ ہونے باقی تھے۔ہنریچ کلاسن جنہوں نے اکشر پٹیل کے ایک اوور میں دو وائیڈ بال سمت24 رن بناکر میچ کا رخ پلٹا تھا، ہاردک پانڈیہ کی تقریبا وائیڈ بال کو کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر ریشبھ پنت کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد ہندوستان نے میچ پر قابو پالیا۔ وراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ ایوارڈ ملا۔ وہ پورے ٹورنامنٹ میں اتنے رن بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے جتنے انہوں نے فائنل میچ میں بنائے۔
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ابھی تک کھیلے گئے نو فائنل میچوں میں آٹھ مرتبہ وہ ٹیم فاتح رہی ہے جس نے ٹاس جیتا تھا۔ ٹاس جیتنے کے بعد فائنل میں شکست کھانے والی واحد ٹیم سری لنکا کی ہے جس کو پاکستان کے خلاف لارڈز میں 2009 میں ٹاس جیتنے کے بعد شکست ہوئی تھی۔ اس فائنل میں پاکستان نے8 وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے فائنل میچ جیتنے والی ہندوستان تیسری ٹیم ہے۔ اس سے پہلے2007 میں ہندوستان نے پاکستان کے خلاف اور 2012 میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے فائنل میں جیت اپنے نام کی تھی۔
ہندوستان دو مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتنے والی تیسری ٹیم بنی۔ہندوستان نے پہلی مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جنوبی افریقہ میں2007 میں جیتا تھا تب اس نے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو پانچ رن سے شکست دی تھی۔
دو مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتنے والی پہلی ٹیم ویسٹ انڈیز تھی۔ اس نے پہلی مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کولمبو میں2012 میں ہوئے فائنل میں میزبان سری لنکا کو36 رن سے شکست دیکر خطاب پر قبضہ کیا تھا جبکہ2016 میں کولکاتہ میں کھیلے گئے فائنل میں اس نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دیکر دوسری مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا تھا۔ میچ کے آخری اوور میں پہلی چار بالوں پر چار چھکے لگاکر کارلوس برتھویٹ نے اپنی ٹیم کو جیت دلائی تھی۔ انگلینڈ نے برج ٹاون میں 2010 میں کھیلے گئے فائنل میں آسڑیلیا کو سات وکٹ سے شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتا تھا جبکہ 2022 میں ملبورن میں ہوئے فائنل میچ میں اس نے پاکستان کے خلاف چھ وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے دوسری مرتبہ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کا خطاب جیتا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    اپریل 13, 2026
    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    اپریل 13, 2026
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist