نئی دہلی (یو این آئی) بی سائی سدرشن، جیتیش شرما اور ہرشیت رانا کو سنجو سیمسن، شیوم دوبے اور یشسوی جیسوال کی جگہ زمبابوے میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹی 20 میچوں کے لیے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سنجو سیمسن، شیوم دوبے اور یشسوی جیسوال ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی باقی ٹیم کے ساتھ ہندوستان واپس آئیں گے اور پھر آخری تین میچوں کے لیے زمبابوے جائیں گے۔ یہ تینوں کھلاڑی زمبابوے جانے سے قبل ہندوستان میں ایک اعزازی تقریب میں حصہ لیں گے۔ورلڈ کپ ٹیم کے ریزرو کھلاڑی رنکو سنگھ اور خلیل احمد کے ہرارے میں براہ راست ٹیم میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ زمبابوے میں ٹیم کا کپتان بنائے گئے شبمن گل امریکہ سے براہ راست ٹیم کو جوائن کریں گے۔ہرارے اسپورٹس کلب میں پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز 6 جولائی سے ہوگا۔ دیگر میچز 7، 10، 13 اور 14 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔زمبابوے کے ساتھ پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ہندوستانی ٹیم درج ذیل ہے:-
شبمن گل (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ابھیشیک شرما، رنکو سنگھ، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، ریان پراگ، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، اویش خان، خلیل احمد، مکیش کمار، تشار دیشپانڈے، سائی سدرشن، جیتیش شرما (وکٹ کیپر) اور ہرشیت رانا۔












