• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

’منی پور کی آگ میں گھی’ ڈالنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت منی پور میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 4, 2024
0 0
A A
’منی پور کی آگ میں گھی’ ڈالنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا‘
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت منی پور میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے ، لیکن وہاں آگ میں گھی ڈالنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ منی پور پر گزشتہ اجلاس میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور حکومت وہاں حالات کو معمول پر لانے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں 11 ہزار سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور پانچ سو سے زیادہ لوگ گرفتارہوئے ہیں۔ وہاں تشدد کے واقعات کم ہو رہے ہیں۔ امن پر اعتماد بڑھ رہا ہے ۔ منی پور کے بیشتر حصوں میں اسکول کھل رہے ہیں۔ صورتحال نارمل ہے ۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح وہاں بھی امتحانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ خود وہاں گئے تھے اور کئی دنوں تک وہاں رہے اور صورتحال پر نظر رکھی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ بھی کئی دنوں سے منی پور میں رہے ہیں اور حالات کا جائزہ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سب سے بات کر رہی ہے ۔ اس وقت منی پور میں سیلاب کا بحران چل رہا ہے ۔ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں وہاں پہنچ گئی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سیاست سے اوپر اٹھ کر حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی جائے ۔ جو لوگ منی پور کی آگ میں گھی ڈالنے کا کام کررہے ہیں انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ کانگریس کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ منی پور میں 10 بار صدر راج لگایا گیا تھا۔ سال 1993 میں بھی ایسے ہی واقعات کا سلسلہ منی پور میں پیش آیا تھا اور پانچ سال تک جاری رہا۔ حالات کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں کرنی ہیں۔ قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کو ملک کی ترقی کا ایک طاقتور انجن بنانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے ۔ شمال مشرق میں پانچ سال میں جو کام کیا گیا ہے وہ کام کرنے میں کانگریس کو 20 سال لگتے ۔ شمال مشرق کا رابطہ بہتر ہوا ہے ۔ دیرپا امن کے لیے بہت کوششیں کی گئی ہیں۔ یہ کام سب کو ساتھ لے کر کیا گیا ہے ۔ اس پر بہت کم بحث ہوئی ہے ۔ ریاستوں کو ساتھ لے کر سرحدی تنازعہ کو ختم کیا جا رہا ہے ۔ یہ کام رضامندی سے ہو رہا ہے ۔جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے دوران ہوئی ووٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ریاست میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist